دہشت گردی کی سازش کے خدشے کے پیشِ نظر شمال مشرقی بھارت میں ہائی الرٹ، آسام اور تریپورہ میں بڑی کارروائی؛ القاعدہ ان دی انڈین سب کانٹیننٹ اور انصاراللہ بنگلہ ٹیم سے مبینہ تعلق کے الزام میں 11 افراد گرفتار

آسام اور تریپورہ میں سکیورٹی ایجنسیوں نے دہشت گردی کی ممکنہ سازش کے خدشے کے پیشِ نظر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بنگلہ دیش میں قائم کالعدم جہادی تنظیموں—القاعدہ ان دی انڈین سب کانٹیننٹ اور اس سے منسلک تنظیم انصاراللہ بنگلہ ٹیم —سے مبینہ روابط رکھنے کے الزام میں 11 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی خفیہ ایجنسیوں سے موصول ہونے والی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پر انجام دی گئی۔

آسام پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے ریاست کے چار اضلاع میں رات گئے بیک وقت چھاپہ مار کارروائیاں کر کے 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا، جبکہ ایک دیگر ملزم کو تریپورہ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق تمام گرفتاریاں ایک ہی نیٹ ورک سے جڑی بتائی جا رہی ہیں۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان کے القاعدہ ان دی انڈین سب کانٹیننٹ اور انصاراللہ بنگلہ کے مبینہ ماڈیولز سے روابط سامنے آئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ نیٹ ورک شمال مشرقی بھارت میں نوجوانوں کو انتہاپسند نظریات کی طرف راغب کرنے، خفیہ سیلز قائم کرنے اور حساس علاقوں میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کر رہا تھا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف بھارتی نیائے سنہیتا اور غیرقانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ چھاپوں کے دوران موبائل فونز، سم کارڈز، ڈیجیٹل ڈیٹا، قابلِ اعتراض دستاویزات اور دیگر مواد ضبط کیا گیا ہے، جسے فرانزک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

تحقیقی ایجنسیاں اس بات کی بھی چھان بین کر رہی ہیں کہ اس مبینہ نیٹ ورک کے روابط بنگلہ دیش سمیت دیگر ممالک سے کس طرح قائم تھے، مالی معاونت کے ذرائع کیا تھے، اور آیا سوشل میڈیا اور اینکرپٹڈ میسجنگ ایپس کے ذریعے رابطہ کیا جا رہا تھا۔ پولیس یہ بھی جانچ رہی ہے کہ آیا اس ماڈیول کی شاخیں دیگر شمال مشرقی ریاستوں میں بھی سرگرم تھیں۔

پولیس اور خفیہ ایجنسیوں نے واضح کیا ہے کہ قومی سلامتی سے جڑے معاملات میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوری اطلاع انتظامیہ کو دیں۔

سکیورٹی ماہرین کے مطابق یہ کارروائی شمال مشرقی خطے میں سرگرم جہادی نیٹ ورکس کے خلاف جاری وسیع تر مہم کا حصہ ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے اور آنے والے دنوں میں مزید گرفتاریوں یا اہم انکشافات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اورنگ آباد: لڑکوں سے ملاقات پر پابندی کے بعد چار لڑکیوں نے خودکشی کی، ایک بچی زندہ بچ گئی

بہار کے اورنگ آباد ضلع کے ہسپورا تھانہ علاقے کے سید پور گاؤں میں پانچ

مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا معاملہ اسمبلی میں گرما گیا، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

پیر کے روز بہار اسمبلی میں پنچایت نمائندوں، بالخصوص مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا

پپو یادو کی گرفتاری پر مانجھی کا بیان: نیٹ طالبہ کے قتل کی سخت مذمت، گرفتاری پرانے مقدمے میں

مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے پورنیہ سے آزاد رکنِ پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپّو

قومی صدر بننے کے بعد پہلی بار بہار پہنچے نتن نبین، پٹنہ میں کہا “سیاست میں شارٹ کٹ کی کوئی گنجائش نہیں”

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر بننے کے بعد نتن نبین پہلی مرتبہ بہار پہنچے۔

گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے ‘میا’ مسلمانوں کے خلاف بائیکاٹ کی اپیل، ہمنت بسوا سرما کے بیانات سے تنازع

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے بدھ کے روز بنگالی نسل کے مسلمانوں

مسلمانوں پر فائرنگ کا منظر: ہنگامے کے بعد اسام بی جے پی کے پیج سے وزیراعلیٰ ہمنت بسوا شرما کا ویڈیو ہٹا دیا گیا

اسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے آفیشیل ایکس (سابقہ ٹویٹر) ہینڈل پر ہفتہ کو