انصاف ٹائمس ڈیسک
بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے نئے وزراء کو محکمے سونپ دیے ہیں۔ اس رد و بدل میں بی جے پی کوٹے سے شامل سات نئے وزراء کو اہم عہدے دیے گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سمیکرن میں بڑی تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔
*کون کون بنا وزیر اور کس کو کون سا محکمہ ملا؟
ذیل میں ان نئے وزراء کی فہرست دی جا رہی ہے جنہیں محکمے تفویض کیے گئے ہیں:
-سنجے سراوگی – محکمہ مال و اراضی اصلاحات
-جیویش مشرا – محکمہ شہری ترقیات و رہائش
-سنیل کمار – محکمہ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی
-راجو سنگھ – محکمہ سیاحت
-موہتی لال پرساد – محکمہ فن، ثقافت اور نوجوانوں کے امور
-کرشن کمار منٹو – محکمہ اطلاعاتی ٹیکنالوجی
-وجے منڈل – محکمہ آفات مینجمنٹ
*پرانے وزراء کی ذمہ داریوں میں تبدیلی!
اس توسیع کے ساتھ کچھ سینئر وزراء کے محکموں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے:
-نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا سے محکمہ تعمیراتِ عامہ لے کر نتن نوین کو دیا گیا۔
-منگل پانڈے سے محکمہ زراعت لے کر وجے کمار سنہا کو سونپ دیا گیا۔
-اب منگل پانڈے صحت اور قانون کے محکمے سنبھالیں گے۔
*کابینہ میں توسیع کے کیا اثرات ہوں گے؟
اس کابینہ توسیع کو حکومت کی کارکردگی میں بہتری اور انتظامی اصلاحات کے لیے ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔ دوسری طرف، بہار اسمبلی کا بجٹ اجلاس 28 فروری سے شروع ہو رہا ہے، جس میں نئے وزراء کو اپنی پالیسیوں اور اسکیموں کو پیش کرنے کا موقع ملے گا۔
*سیاسی سميكرن میں بڑی تبدیلی!
بی جے پی کے وزراء کو اہم محکمے ملنے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ پارٹی ریاستی حکومت میں اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ اس فیصلے کے بعد سیاسی حلقوں میں گرما گرم بحث چھڑ گئی ہے۔
بہار کی سیاست میں یہ تبدیلی ریاست کی ترقی اور آنے والے انتخابات کے سیاسی منظرنامے پر کیا اثر ڈالے گی؟ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا!