پٹنہ کو وزیر اعلیٰ کا گفٹ: وزیراعلیٰ نتیش کمار نے 3831 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار شدہ جے.پی گنگا پتھ کا افتتاح کیا

Spread the love

اِنصاف ٹائمس ڈیسک

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آج پٹنہ میں دریائے گنگا کے کنارے تعمیر کیے گئے جے پی گنگا پتھ کے دیگھا-دیدارگنج سیکشن کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ یہ جدید سڑک 3831 کروڑ روپے کی لاگت سے 20.5 کلومیٹر لمبی بنائی گئی ہے، جو دیگھا سے دیدارگنج تک سفر کو محض 20 منٹ میں مکمل کرے گی۔

اس پروجیکٹ کی بنیاد سماجوادی لیڈر جے پرکاش نارائن کی جینتی (سالگرہ) کے موقع پر 11 اکتوبر 2013 کو رکھی گئی تھی۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ اسمبلی اسپیکر نند کشور یادو، نائب وزیراعلیٰ سمرات چودھری اور وجے کمار سنہا نیز آبی وسائل کے وزیر وجے کمار چودھری بھی موجود تھے۔

یہ پروجیکٹ نہ صرف پٹنہ کی ٹریفک کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ ریاست میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا ایک بڑا سنگ میل بھی ثابت ہوگا۔

Leave a Comment