پٹنہ (اِنصاف ٹائمس ڈیسک) کثیر لسانی نیوز پورٹل و نیوز یوٹیوب چینل ملت ٹائمس کا آٹھواں یوم تاسیس دہلی کے بٹلہ ہاؤس میں واقع ملت ٹائمس آفس میں منعقد ہوا،یوم تاسیس کے موقع پر ملت ٹائمس کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی،پریس کلب آف انڈیا کے صدر گوتم لہیری اور كوگٹو میڈیا فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری علی جاوید کی قیادت میں صحافیوں کا گیٹ ٹو گیدر منعقد ہوا اور گوتم لہیری و شمس تبریز قاسمی کے ہاتھوں کیک کاٹ کر تقریب کا افتتاح عمل میں آیا
موقع پر شمس تبریز قاسمی صاحب نے بتایا کہ ملت ٹائمس کا اجراء 18 جنوری 2016 کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سابق صدر مولانا رابع حسنی ندوی رحمۃ اللہ علیہ و دوسرے اکابرین مسلم کے ہاتھوں ہوا تھا اور آٹھ سال کے عرصے میں آج ملت ٹائمس کے ماہانہ ناظرین و قارئین کی تعداد 70 ملین سے زیادہ ہے اور اس وقت ملت ٹائمس اُردو ہندی و انگریزی زبانوں میں قومی سطح پر اپنی ذمّہ داریاں نبھانے کے ساتھ ہی ملت ٹائمس بنگلہ،میوات ٹائمس و سیتامڑھی ٹائمس وغیرہ کی شکل میں مختلف علاقائی چینلوں و پورٹل کے ذریعے بھی اپنے فرائض ادا کررہا ہے
موقع پر موجود صحافیوں نے ملت ٹائمس کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ بہت کم وقت میں ملت ٹائمس نے ملک کے ہر علاقے و ہر طبقے میں اپنی پہچان بنالی ہے اور متبادل میڈیا میں بے آواز طبقات کی آواز بنا اور بے آواز طبقات کے نوجوان صحافیوں کیلئے مشعل راہ بن گیا ہے ،موجود صحافیوں نے کہا کہ ملت ٹائمس آج ملک ہند میں مسلمانوں کا سب سے بڑا نمائندہ اور پوری ملت اسلامیہ ہندیہ کی اُمّید بن گیا ہے، جس کا تعاون ہر بیدار و ذمّہ دار شخص کو کرنا چاہیے
تقریب یوم تاسیس میں سینئر صحافی اے.یو آصف،مشہور اینکر معروف رضا،نوجوان صحافی شروتی شرما،مسلم مرر کے بانی سید محمد زبیر،ناؤس نیٹورک کے ذمّہ دار حبیب اللہ،الجزیرہ کے صحافی مہربان علی،اوبزرور پوسٹ کے ایڈیٹر میر فیصل،اسکرول ڈاٹ کے صحافی ظفر آفاق،حق میڈیا کے ڈائریکٹر فیض الباری،اِنصاف ٹائمس کے چیف ایڈیٹر سیف الرحمٰن،معروف نوجوان اسکالر شفاعت وانی،صحافی قمر اشرف،تہذیب ٹی.وی کی ویڈیو ایڈیٹر زمرین فاروقی،دہلی ٹائمس کی صحافی روبا انصاری،احمد علی صدیقی،ابو الخیر،مجیب الرحمٰن،دانش انظار،فیضی رحمان،ملت ٹائمس اُردُو کے بیورو چیف افسر علی و ملت ٹائمس کے ویڈیو ایڈیٹر پیر محمد تمنے،اور دیگر سینئر و نوجوان صحافی بھی موجود تھے