بھارت میں بی جے پی کو سب سے بڑا چیلنج ممتا بنرجی دے رہی ہیں، ایس.آئی.آر این.آر.سی کی دوسری شکل ہے: اکھلیش یادو

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ اگر ملک میں کوئی رہنما بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو مؤثر چیلنج دے رہا ہے تو وہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی ہیں۔ انہوں نے ممتا بنرجی کی قیادت اور جدوجہد کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی لڑائی میں ان کا کردار فیصلہ کن ہے۔

منگل کو کولکاتا میں ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا “پورے ملک میں اگر کوئی بی جے پی سے براہِ راست ٹکر لے رہا ہے تو وہ ممتا بنرجی ہیں۔ میں دیدی کو عوام کے حقوق کے لیے مضبوطی سے کھڑے رہنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔”

اکھلیش یادو نے مرکزی حکومت اور بی جے پی پر مرکزی ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) بی جے پی کی سیاسی اکائیوں کی طرح کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہاراشٹر میں انتخابات کے دوران ان ایجنسیوں کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا، لیکن مغربی بنگال میں ممتا بنرجی نے سیاسی دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

اس موقع پر اکھلیش یادو نے اسپیشل انٹینسیو ریویژن عمل پر بھی سنگین سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ایس.آئی۔آر کے نام پر ووٹروں کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور یہ عمل دراصل نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز کی ہی ایک اور شکل ہے۔ ان کا الزام تھا کہ اس مشق کے ذریعے بڑی تعداد میں ووٹروں کے نام فہرست سے ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور لوگوں کو اپنی شہریت ثابت کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ مغربی بنگال محض ایک سیاسی اکائی نہیں بلکہ ایک ثقافتی شناخت بھی ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ریاست کے عوام کا وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے گہرا جذباتی تعلق ہے اور آئندہ انتخابات میں عوام ایک بار پھر انہیں اقتدار سونپیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی بنگال میں ایک “باعزت ہار” کی لڑائی لڑ رہی ہے، لیکن ریاست کے عوام جمہوری طریقے سے اسے فیصلہ کن شکست دیں گے۔

اورنگ آباد: لڑکوں سے ملاقات پر پابندی کے بعد چار لڑکیوں نے خودکشی کی، ایک بچی زندہ بچ گئی

بہار کے اورنگ آباد ضلع کے ہسپورا تھانہ علاقے کے سید پور گاؤں میں پانچ

مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا معاملہ اسمبلی میں گرما گیا، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

پیر کے روز بہار اسمبلی میں پنچایت نمائندوں، بالخصوص مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا

پپو یادو کی گرفتاری پر مانجھی کا بیان: نیٹ طالبہ کے قتل کی سخت مذمت، گرفتاری پرانے مقدمے میں

مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے پورنیہ سے آزاد رکنِ پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپّو

قومی صدر بننے کے بعد پہلی بار بہار پہنچے نتن نبین، پٹنہ میں کہا “سیاست میں شارٹ کٹ کی کوئی گنجائش نہیں”

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر بننے کے بعد نتن نبین پہلی مرتبہ بہار پہنچے۔

گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے ‘میا’ مسلمانوں کے خلاف بائیکاٹ کی اپیل، ہمنت بسوا سرما کے بیانات سے تنازع

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے بدھ کے روز بنگالی نسل کے مسلمانوں

مسلمانوں پر فائرنگ کا منظر: ہنگامے کے بعد اسام بی جے پی کے پیج سے وزیراعلیٰ ہمنت بسوا شرما کا ویڈیو ہٹا دیا گیا

اسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے آفیشیل ایکس (سابقہ ٹویٹر) ہینڈل پر ہفتہ کو