پٹنہ(انم جہاں/اِنصاف ٹائمس) لوک سبھا انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو گیا ہے جس میں بی جے پی کو 240 جب کی انکے اتحاد NDA کو 291، کانگریس کو 99 جب کی انکے اتحاد INDIA کو 234 سیٹیں ملی ہیں۔
لوک سبھا انتخابات کے نتائج میں انڈیا اتحاد نے منگل کو ہندی ریاستوں میں زبردست واپسی کیا۔ اتحاد میں شامل سماج وادی پارٹی نے اتر پردیش میں زبردست کامیابی حاصل کی جبکہ اتحاد نے راجستھان، بہار، ہریانہ اور جھارکھنڈ میں بھی ترقی کیا ہے
انڈیا اتحاد کے مضبوط مظاہرہ کے باوجود پی ایم مودی کی بی جے پی کے زیرقیادت اتحاد مسلسل تیسری بار اقتدار حاصل کرنے کے لیے تیار ہے
2024 کے لوک سبھا انتخابات کے نتائج بی جے پی کے لیے ایک سنجیدہ حقیقت پیش ہے جس میں وہ 272 کے اکثریتی نشان سے 32 سیٹ نیچے آگئی ہے۔ یہ 2019 کے بی جے پی کی غالب کارکردگی سے بالکل الگ ہے جب اس نے تنہا طور پر 303 سیٹیں حاصل کی اور اُن کے اتحاد این.ڈی.اے نے 350 سیٹوں کی حد کو عبور کیا تھا
بی.جے.پی کو اہم جھٹکے اس کے روایتی ریاست اتر پردیش، ہریانہ اور راجستھان میں واضح طور پر ملے ہیں۔ اس کے برعکس، پارٹی نے اڈیشہ، تلنگانہ اور کیرالہ جیسی ریاستوں میں نمایاں کارکردگی کی ہے،
دوسری طرف انڈیا کے بینر تلے متحد اپوزیشن بلاک بی جے پی اور اس کی پالیسیوں کے خلاف اپنی اجتماعی مزاحمت کے باعث تقریباً 234 سیٹوں پر برتری حاصل کر چکی ہے۔ اس اتحاد نے مختلف ریاستوں میں زبردست کامیابیاں حاصل کی ہیں، جس سے بی جے پی کے غلبہ کو ایک زبردست چیلنج ہے
سب سے زیادہ غیر متوقع نتیجہ اتر پردیش میں آیا جہاں سماج وادی پارٹی نے 37 اور کانگریس نے چھ سیٹیں جیتیں۔ اتر پردیش میں بی جے پی صرف 33 سیٹیں جیت سکی، بی جے پی نے 2014 میں 71 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی، جب کہ 2019 میں بی جے پی نے 62 سیٹیں جیت کر اپنا میدان برقرار رکھا تھا۔
بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو اکثریت حاصل ہے۔ شاید ایک بار پھر مودی حکومت کے امکانات نظر آنے لگے ہیں۔ لیکن اس کے لیے نتیش کمار اور چندرابابو نائیڈو کا رول اہم ہوگا۔ انتخابی نتائج کے بعد بھی ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ ابھی کوئی کھیل کھیلا جانا باقی ہے۔ آج این ڈی اے اور انڈیا اتحاد کی اہم میٹنگیں ہیں۔ ان اجلاسوں میں ہی اگلی حکومت کا خاکہ تیار کیا جائے گا۔
بہار کی 40 لوک سبھا سیٹوں میں سے، این ڈی اے اتحاد نے 30 سیٹوں پر قبضہ کیا ہے جس میں 12 سیٹوں پر بی جے پی، 12 سیٹوں پر جے ڈی یو، 05 سیٹوں پر ایل جے پی اور 01 سیٹ پر ہندوستانی عوام مورچہ کامیاب ہوئی! دوسری طرف کانگریس 04 سیٹیں، 04 سیٹیں آر جے ڈی اور بھاکپا مالے نے 02 سیٹیں جیتی ہیں،اس طرح انڈیا اتحاد نے بہار میں 10 سیٹیں حاصل کیا ہے