شعبہ اردو کی ہونہار طالبہ ریسرچ اسکالر عافیہ حمید کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض
لکھنؤ(ابوشحمہ انصاری)خواجہ معین الدین چشتی لنگویج یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی ہونہار طالبہ ریسرچ اسکالر عافیہ حمید کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی۔عافیہ حمید نےشعبہ اردو کے استاد ڈاکٹر اعظم انصاری کی نگرانی میں اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کیا۔ ان کے تحقیقی مقالہ کا عنوان(آزادی سے قبل اردو افسانوں کے نسوانی کرداروں کا تجزیاتی مطالعہ تھا) عافیہ حمید کا زبانی امتحان الہ باد یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی صدر ”شبنم حمید نے لیا۔ اس اوپن وایوا میں عافیہ حمید نے تمام سوالات کے تسلی بخش جواب دیے۔ جس پر اساتذہ کے علاوہ وایوا میں شریک رہے لوگوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ریسرچ کام کی خوب تعریف کی۔اس موقع پر شعبہ کے اساتذہ کے علاوہ دیگر ریسرچ اسكالر بھی موجود تھے،۔
یونیورسٹی کے آٹھویں کنووکیشن کے موقع پر اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل نے دست مبارک سے عافیہ حمید اور دیگر لوگوں کو ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر کیرالا کے گونر عارف محم خان بھی شریک تھے۔پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے پر عافیہ حمید کے افراد خاندان اور رشتہ داروں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے درخشاں اور تابناک مستقبل کی دعا کی۔