ٹو. سرکل ڈاٹ نیٹ کے سینئر ایڈیٹر و کشمیری صحافی عرفان مہراج کو این.آئی.اے نے کیا گرفتار

Spread the love

پٹنہ (واثق قمر/انصاف ٹائمس)کشمیری صحافی عرفان مہراج کو دہشت گردی کی فنڈنگ ​​کے الزام میں)lنیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این.آئی.اے) نے پیر کو سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔

عرفان جو کہ پہلے خرم کے جے.کے.سی.ایس میں ریسرچر تھے۔ وانڈے میگزین کے بانی ایڈیٹر بھی تھے، اب ٹو.سرکل ڈاٹ نیٹ کے سینئر ایڈیٹر ہیں،
انھیں پچھلے دو سالوں میں این آئی اے نے کئی بار پوچھ گچھ کی تھی۔

اُن کے الیکٹرانک گیجٹس کو 2020 میں ضبط کر لیا گیا تھا۔

عرفان وادی کشمیرکے ممتاز صحافیوں میں سے ایک ہیں، انھوں نے الجزیرہ انگلش اور ڈی ڈبلیو نیوز جیسے ممتاز میڈیا اداروں کو بھی اپنی خدمت سے نوازا ہے۔

Leave a Comment