ملک کے معروف یونیورسٹیز جامعہ ملیہ اسلامیہ، علیگڑہ مسلم یونیورسٹی،و مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں سی.یو.ای.ٹی کے تحت داخلہ کا عمل شروع

Spread the love

پٹنہ (واثق قمر/انصاف ٹائمس) ملک کی معروف یونیورسٹیوں جامعہ ملیہ اسلامیہ ،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے داخلہ کا اعلان کردیا ہے – جامعہ ملیہ اسلامیہ کے آفیشیل ویب سائٹ کے مطابق 59 یوجی(UG) کورسز میں سے 20 کورسز میں CUET کے ذریعہ داخلہ ہونا قرار پایاہے، جس میں بی۔اے(آنرس) ترکش لینگویج اینڈ لٹریچر ، بی اے (آنرس) سنسکرت ، بی اے (آنرس) فرینچ اینڈ فرینکوفون اسٹڈیز ، بی اے (آنرس) اسپینش اینڈ لیٹن امیریکن اسٹڈیز ، بی اے (آنرس) کورین، بی اے(آنرس) پرسین کے جنرل انٹریسٹ ٹیسٹ ہونگے اور بی اے آنرس ہسٹری، ہندی، اردو اکونومکس کے جنرل انٹریسٹ نہیں بلکہ اسی سبجیکٹ کے ٹیسٹ ہونگے ۔

اس کے علاوہ بی ایس سی (آنرس) میں فزکس ، کیمسٹری، اپلائڈ میتھ میٹکس، بی ایس سی بائیو ٹیکنولوجی، بی ووک سولار انرجی کے ساتھ ساتھ اور دیگر کورسز کے بھی انٹریسٹ اگزام دینے ہونگے ۔ باقی کورسز کے لۓ جامعہ خود کا انٹریسٹ ٹیسٹ منعقد کرائے گا،فارم بھرنے کی تاریخ 3مارچ سے 3 اپریل تک ہے.

مزید معلومات کے لے www.jmi.ac.in پر مہیا ہے

وہیں علیگڑہ مسلم یونیورسٹی نے گزشتہ ہفتہ بدھ کے روز یوجی (UG) اور پی جی( PG)کے لیے آنلائن داخلہ کا عمل شروع کر دیا ہے

یاد رہے کہ CUET کے ذریعے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے صرف 6 کورسز میں داخلہ ہوگا ،جس میں بی ایس سی (آنرس) ایگریکلچر، ایم ایس سی (ایگریکلچر ) مائکرو بائیو لوجی ، ایم بی اے ، بی اے (آنرس ) میں اردو، ہندی، عربی، انگلش شامل ہے،اور بی ٹیک کا بھی انٹریسٹ ٹیسٹ ہوگا
منتظر طلباء مزید معلومات کے لیے amu.ac.in رجوع کر سکتے ہیں ۔۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے نئے تعلیمی سال کے فارم بھرنے کی تاریخ بھی آگئی ہے جسمیں 9 فروری کو داخلہ شروع ہوگیا ہے جس کی آخری تاریخ 12 مارچ متعین کی گئ ہے

یو جی( UG) اورپی جی (PG)کے جن کورسز میں داخلہ CUETکے ذریعہ ہوگا اُن میں بی اے و ریسرچ ان
جے ایم سی، بی. اے و پی. ایچ. ڈی ان کامرس،
بی ایس سی (آنرس)ریسرچ ان سائنس ،(ایم پی سی، ایم پی سیز) زیڈ بی سی، بی ووک، ایم آئی ٹی،ایم ایل ٹی شامل ہے

یہ داخلہ کامن ٹیسٹ کے یونیورسٹی داخلہ امتحان 2023 کے اسکور کی بنیاد پر ہوگا

مزید معلومات کے لئےmanuu.edu.in رجوع کر سکتے ہیں ۔۔۔

یہ جانکاری صرف سی یو ای ٹی کے تحت ہو نے والے داخلے کے ہیں باقی کورسز کا داخلہ یہ یونیورسٹیاں اپنے تحت امتحان کراکر لے گی

ان یونیورسٹیوں کے ساتھ ساتھ ملک کے اور بھی دیگر سینٹرل یونیورسٹیز کے بھی داخلے کے اعلان ہو رہے جس کی جانکاری کسی بھی یونیورسٹی کے ویب سائیٹ اور اس کے آفیشیل پیج پر مل جائےگی۔۔

Leave a Comment