پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) جنتا دل یونائیٹڈ میں اندرونی خلفشار اب بڑھتا جا رہا ہے ، پارٹی سنسندیے دل کے صدر اوپندر کشواہا نے اپنی پرانی پارٹی راشٹریہ لوک سمتا پارٹی کے ساتھیوں ،مہاتما پھولے سمتا پریشد کے لیڈران ساتھ ہی جدیو کے دوسرے لیڈران کو بھی خط لکھ کر پارٹی کے حالات پر گفتگو کیلئے بلایا ہے
اوپندر کشواہا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی صدر میری باتوں کو بے بنیاد بتا رہے ہیں تو وہ بتائیں کہ وزیر اعلیٰ بار بار کیوں کہ رہے ہیں کہ تیجسوی یادو کی قیادت میں عظیم اتحاد بہار میں کام کریگا ؟یہ مشورہ پارٹی کے کس باڈی کی میٹنگ میں ہوا ؟ اور اگر ایسی بات نہیں ہوئی ہے تو قومی صدر کہ دیں کہ وزیر اعلیٰ ذاتی طور پر یہ بیان دے رہے ہیں