پٹنہ میں جن سوراج پارٹی نے منایا پہلا یومِ تاسیس

انصاف ٹائمس ڈیسک

جن سوراج پارٹی نے ہفتے کے روز پٹنہ کے بیلی روڈ واقع شیخپورہ ہاؤس میں اپنا پہلا یومِ تاسیس منایا۔ اس موقع پر پروگرام کی صدارت پارٹی کے قومی صدر ادے سنگھ نے کی۔ پارٹی کے بانی اور مینٹر پرشانت کشور، ریاستی صدر منوج بھارتی سمیت تمام ضلع صدور، کارکارینی ارکان اور سینئر رہنما بھی موجود تھے۔

قومی صدر ادے سنگھ نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ پرشانت کشور کی دوراندیشی اور محنت نے پارٹی کو اس مقام تک پہنچایا ہے کہ آج نہ صرف بہار بلکہ بیرونِ ملک بھی لوگ جن سوراج پارٹی کی طرف توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے بعد پارٹی کی ذمہ داری مزید بڑھ جائے گی۔

ریاستی صدر منوج بھارتی نے کہا کہ 2 اکتوبر مہاتما گاندھی اور سابق وزیرِاعظم لال بہادر شاستری کی سالگرہ کا دن ہے۔ اگر ہم ان دونوں رہنماؤں سے تحریک لیں تو اپنی زندگی میں ہمیشہ جن سوراج کے راستے پر قائم رہ سکتے ہیں۔

پرشانت کشور نے اپنے خطاب میں کہا کہ پارٹی کی ایک سالہ محنت ایماندارانہ رہی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کی کوشش ہمیشہ یہی ہوگی کہ پارٹی اور اس کے کارکنان کبھی شرمندگی نہ اٹھائیں۔

پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکریٹری کشور کمار نے کہا کہ پرشانت کشور کی ایمانداری آنے والی نسلوں کے لیے تحریک کا سبب بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی سیاست جتنی بھی ذات پات، بدعنوانی اور تشدد میں جکڑی ہوئی ہو، پارٹی کی نئی سوچ اور بچوں کے مستقبل سے جڑے نظریات قابلِ ستائش ہیں۔

اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے خواتین اور اقلیتوں کے مفادات، آئندہ کی حکمتِ عملی اور انتخابی تیاریوں پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ نائب صدر لالان جی، سینئر رہنما آر کے مشرا، جنرل سیکریٹری سبھاش سنگھ کشواہا، خواتین رہنما ونیتا وجے، میڈیا انچارج ابوذر رحمان سمیت دیگر رہنماؤں نے پارٹی کی پالیسیوں اور منصوبوں پر تفصیل سے بات کی۔

ونیتا وجے نے خواتین کی نمائندگی میں کمی پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ جن سوراج کی حکومت بننے پر خواتین کو سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ ابوذر رحمان نے اقلیتوں کی مناسب نمائندگی کی ضرورت پر زور دیا۔

پروگرام کا اختتام پارٹی کے خزانچی اروِند سنگھ نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا۔

پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ بہار میں جن سوراج کی مضبوط حکومت بنانے کے لیے مسلسل کام کریں گے اور پارٹی کے بنیادی نظریات و اصولوں کو آگے بڑھائیں گے۔

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور