انصاف ٹائمس ڈیسک
بہار اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر جن سوراج پارٹی نے جمعرات کو اپنے 51 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی۔ یہ اعلان راجدھانی پٹنہ کے پاٹلی پترا واقع کیمپ آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے قومی صدر ادے سنگھ اور صوبائی صدر منوج بھارتی نے مشترکہ طور پر کیا۔
اس موقع پر پارٹی کے سینئر رہنما آر سی پی سنگھ، وائی وی گری، رام بلی چندرونشی، سیتارام یادو، افاق حیدر، مناظر حسن اور کشور کمار بھی موجود تھے۔
قومی صدر ادے سنگھ نے کہا کہ پارٹی نے اپنے وعدے کے مطابق سماج کے تمام طبقات کو نمائندگی دینے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی فہرست میں 7 محفوظ نشستیں اور 44 عام نشستیں شامل ہیں۔ ان میں سے 17 انتہائی پسماندہ طبقہ، 11 پسماندہ طبقہ، 9 عام طبقہ اور 7 اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
ادے سنگھ نے کہا “جن سوراج پارٹی سماجی انصاف، مساوی مواقع اور عوامی شمولیت کی سیاست کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ہماری ترجیح ہر طبقے کو برابری کا حصہ دینا ہے۔”
پریس کانفرنس کے دوران سینئر رہنما آر سی پی سنگھ نے امیدواروں کے ناموں کا باضابطہ اعلان کیا۔
جن سوراج پارٹی کی پہلی فہرست میں شامل 51 امیدواروں کے نام:
1.والمیکی نگر – دگنرائن پرساد
2.لوریا – سنیل کمار
3.ہرسدھی – اویدھیش رام
4.ڈھاکا – ڈاکٹر لال بابو پرساد
5.سورسند – اوشا کرن
6.رونی سیدپور – وجے کمار سہ
7.بینی پٹی – پرویز عالم
8.کوچادھامن – ابو عفان فاروقی
9.سہرسہ – کیشور کمار
10.دربھنگہ – آر کے مشرا
11.بھورے – پریتی کنر
12.مظفرپور – ڈاکٹر امیت کمار داس
13.گوپال گنج – ڈاکٹر ششی شیکھر سنہا
14.رگھوناتھ پور – راہل کیرتی سنگھ
15.دروندا – ستیندر یادو
16.مانجھی – یدو ونسھ گری
17.چھپرا – جے پی سنگھ
18.موروا – جاگرتی ٹھاکر
19.بیگوسرائے – سورندر سہنی
20.کھگڑیا – جینتی پٹیل
21.بیل دؤر – گجندر نشاد
22.پربتہ – ونئے ورن
23.پیر پینتی – گھنشام داس
24.استھواں – لتا سنگھ
25.کمھرار – کے سی سنہا
26.آرا – وجے گپتا
27.چناری – نہا نٹراج
28.کرگہر – ریتیش پانڈے
29.گوہ – سیتارام دکھاری
30.امام گنج – ڈاکٹر اجیت کمار
31.بودھ گیا – لکشمن مانجھی
32.راجگیر – سنجے یادو
33.ہلسا – منیش کمار
34.بکرام – امری جیت سنگھ
35.پالی گنج – جیتندر پاسوان
36.مسوڑی – محمد جاوید
37.دانا پور – ابھیشیک آنند
38.پٹنہ صاحب – شیلیش ورما
39.فتوحہ – دھرمیندر یادو
40.نوادہ – پرمود وشوکرما
41.شیخ پورہ – ریکھا سنہا
42.لکھی سرائے – رام پریش یادو
43.جموئی – سلیم اختر
44.بانکا – جے پرکاش یادو
45.بھاگلپور – ڈاکٹر عبدالصمد
46.کٹوریا – ممتا دیوی
47.جھا جھا – راکیش منڈل
48.دھنوری – سریش ساو
49.سونبرسا – محمد فیروز عالم
50.پورنیہ – انیل سنگھ
51.ارریہ – محمد نسیم احمد
ادے سنگھ نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں پارٹی دوسری فہرست بھی جاری کرے گی، جس میں باقی نشستوں کے امیدواروں کے نام شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن سوراج پارٹی روزگار، تعلیم اور عزت کے مسائل پر نئی سیاست کا آغاز کر رہی ہے۔
پریس کانفرنس میں سوبھاش سنگھ کشواہا (تنظیمی جنرل سکریٹری)، عوبید الرحمٰن (میڈیا انچارج)، سید مسیح الدین (ترجمان)، راجیو رنجن، طارق چمپارنی اور انکرتی سمیت کئی سینئر رہنما موجود تھے۔
آخر میں ادے سنگھ نے کہا “جن سوراج پارٹی بہار میں نئی سمت اور نئی امید کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ ہمارا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ سماج کو انصاف دلانا ہے۔”