اِنصاف ٹائمس ڈیسک
سوشل میڈیا کی چمک دمک اور انسٹاگرام ریلز کا جنون ایک گھر کے بربادی کی وجہ بن گیا۔ ہریانہ کے بھوانی ضلع سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں انفلونسر روینا راؤ نے انسٹاگرام پر بنے عاشق سریش کے ساتھ مل کر اپنے شوہر پروین کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔
قتل کی خطرناک سازش کیسے تیار ہوئی؟
پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ روینا اور سریش گزشتہ ڈیڑھ سال سے ایک دوسرے سے رابطے میں تھے۔ دونوں سوشل میڈیا پر شارٹ ویڈیوز بناتے تھے اور اسی دوران ان کے درمیان قربتیں بڑھ گئیں۔
25 مارچ کو جب شوہر پروین نے دونوں کو قابلِ اعتراض حالت میں دیکھ لیا، تو دونوں نے مل کر اسے راستے سے ہٹانے کی سازش رچی۔ روینا نے دن کے وقت دوپٹّے سے پروین کا گلا گھونٹ دیا، اور رات کے وقت لاش کو نالے میں ٹھکانے لگانے کا انتظار کیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج نے راز فاش کیا
پولیس کو ملے سی سی ٹی وی فوٹیج میں روینا اور سریش کو موٹر سائیکل پر لاش لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ تفتیش کے دوران روینا نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے، جبکہ سریش فرار ہے۔
پولیس نے روینا کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا ہے، اور سریش کی تلاش جاری ہے۔
سوشل میڈیا کی لت یا سوچی سمجھی سازش؟
یہ واقعہ سوشل میڈیا کے اندھے جنون اور ناجائز تعلقات کے خطرناک نتائج کو اجاگر کرتا ہے۔
ایک بیوی، جو انسٹاگرام پر انفلونسر بنی، اس نے اپنے ہی شوہر کی جان لے لی — صرف ایک بوائے فرینڈ کی خاطر۔