ریاست جھارکھنڈ کے قضاة امارت شرعیہ نے مفتی نذر توحید صاحب کے قدم کو کیا رد،تمام قضاۃ نے تحریری طور پر مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب کی بیعت امارت پر قائم رہنے کا کیا پختہ عہد

Spread the love

پٹنہ (پریس ریلیز/اِنصاف ٹائمس) امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ،جھار کھنڈ و مغربی بنگال یک خالص اسلامی فکر والا ادارہ اور ملت اسلامیہ کا عظیم سرمایہ ہے، جسے ایک سو سال قبل مولانا ابوالمحاسن محمد سجاد علیہ الرحمہ نے ملک کے اکابرین علماء، دانشوران و اساطین امت کے مشورہ سے قائم فرمایا۔ اس وقت مذکورہ تمام ریاستوں کے مسلمان متحد ہو کر ایک امیر شریعت کی ماتحتی میں اسلامی نظام کے فکر کے مطابق شرعی زندگی گزار رہے ہیں۔ موجودہ وقت میں بہار،اڑیسہ،جھارکھنڈ و مغربی بنگال کے امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کی امارت و قیادت میں ملت اسلامیہ اپنی زندگی گزار رہی ہے، خاص طور سے مذکورہ ریاستوں کے مسلمانان مکمل سمع و طاعت کے ساتھ امیر شریعت کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں۔

مورخہ 14 دسمبر 2023 کو جھارکھنڈ میں مجلس علماء جھارکھنڈ کے بینر تلے دوسرے ایجنڈے پر بلائے گئے اجلاس میں مفتی نذر توحید نے امارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جس کو وہیں پر مجلس علماء جھارکھنڈ اور وہاں پہنچے علماء کرام نے فورا مستر د کر دیا اور اپنی برات کا بھی اعلان کیا

جملہ قضاة ریاست جھارکھنڈ محمد انور قائمی قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیہ کر بلا ٹینک روڈر جھارکھنڈ ، محمد سعود عالم قاسمی قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیہ آزاد نگر، جمشید پورجھارکھنڈ، محمد شاہد قاسمی قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیه واسع پور دھنباد،جھارکھنڈ، محمد کلیم اللہ مظہر قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیه چتر پور و بو کارو جھارکھنڈ ، سید طاہر حسین ندوی نائب قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیہ بوکارو جھارکھنڈ, محمد ثناء اللہ قاسمی قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیہ ہزاری باغ جھارکھنڈ, محمد نظام الدین قاسمی قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیہ جامتاڑا جھارکھنڈ، نسیم اختر قاسمی قاضی شریعت امارت شرعیہ کو ڈرماجھارکھنڈ ، مختار عالم قائمی قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیہ سمڈیگا جھارکھنڈ، محمد عمر فاروق مظاہری قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیہ لو ہر دگا جھارکھنڈ، محمد سراج الدین مظاہری قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیہ گورگا واں گڈا جھارکھنڈ، محمد صدام قاسمی قاضی شریعت دار القضاء امارت شریعہ نج جھارکھنڈ، محمد عمران قاسمی قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیہ مدھو پور دیوگھر جھارکھنڈ، محمد ابو صالح قاسمی قاضی شریعت دار القضاء امارت شرع یہہ جھارکھنڈ ، عبد الاحد قامی قاضی شریعت دار القضاء امارت شرعیہ سینی ضلع گملا، جھارکھنڈ نے تحریری طور پر اقرار کیا ہے کہ "ہم تمام قضاة امارت شرعیہ امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب کی بیعت امارت پر قائم ہیں اور ان شاء اللہ تادم حیات قائم رہیں گے”. اُن سب نے اپنے بیان میں کہا کہ”ہم تمام علماء ، مشائخ ، ائمہ، دانشوران اور عوام الناس سے التماس کرتے ہیں اسلامی فکر کے ساتھ رہیں اور اللہ کو نصرت دیں تا کہ اللہ ہمیں نصرت دے نیز امارت کو کمزور کرنے والے تمام فتنے اور انتشار سے دور رہیں”

Leave a Comment