پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) بہار کے مشہور عالم دین اور آل انڈیا امامس کونسل بہار کے صوبائی صدر مولانا مفتی اکرام الدین قاسمی نے آج انصاف ٹائمس سے بات کرتے ہوئے گزشتہ دنوں ممبئی میں ملک بھر کے سیاسی و سماجی ملی قائدین کے میٹنگ کی ستائش کی اور کہا کہ آج وہ تمام خطرات ہمارے سروں پر و آنکھوں کے سامنے ہے جس پر کئی دہائی سے اہل نظر فکر مند نظر آتے تھے- اُنہوں نے کہا کہ آج ملک ہندوستان میں ایسے آثار صاف ہے کہ شاید جلد ہی ملک کی جمہوریت و آئین ہند کا اعلانیہ خاتمہ کر دیا جائے اور مسلم قوم کے قتل عام کی شروعات کردی جائے جس کیلئے بہت تیزی کے ساتھ ماحول سازگار بنایا جا رہا ہے- مفتی اکرام الدین نے فرمایا کہ ایسے میں ضرورت ہے کہ گاؤں اور محلے سے لیکر صوبائی و ملکی سطح تک ہر انداز میں ہر طرح کی مزاحمت کیلئے منظم طور پر تیار ہو جایا جائے اور یہ کام جنگی پیمانے پر ہو لہٰذا اس سلسلے میں ممبئی میں مولانا سجاد نعمانی کی دعوت پر ہوئی میٹنگ جس میں ملک بھر سے زمینی و جرات مند قیادت کو جمع کیا گیا تھا وہ قابل ستائش و روشن کل کی نوید کی طرح ہے- مفتی اکرام الدین قاسمی نے گیان ویاپی مسجد میں پانی کے جھرنے کو شیولنگ بتائے جانے اور اس کے بعد مقامی عدالت کے ذریعہ پلیسز آف ورشپ ایکٹ 1991 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیصلہ دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فاسسٹ طاقتوں کا آخری ٹیسٹ بتایا اور تمام جمہوریت پسندوں کو پیغام دیا کہ اگر اس شازش کو لگام نہیں دیا گیا تو شاید اب آئین ہند کا خاتمہ و مسلمانوں کے قتل عام کی شروعات ہی آگے دیکھنے کو مل جائے لہٰذا تمام مسلمان و تمام جمہوریت پسند لوگ مضبوطی سے آگے آکر اس شازش کو ناکام کرے