عازمین حج کے ساتھ ایئر انڈیا کا ظلم حد سے بڑھ گیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری فیصل عز الدین
نئی دہلی۔(پریس ریلیز/اِنصاف ٹائمس)۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی سکریٹری فیصل عز الدین نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان آنے والے عازمین حج کے ساتھ ایئر انڈیا کے سلوک پر ایس ڈی پی آئی سخت استشنی لیتی ہے۔ جس نے ظلم کی تمام حدیں پار کردیں ہیں۔ پیشہ ورانہ مہارت اور کسٹمر کیئر ایئر انڈیا کے لیے اجنبی ہے۔ ایئرانڈیا ایئر لائنس کی طرف سے عازمین حج کے ساتھ ناروا سلوک کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن اس سال ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے عازمین کے ساتھ اپنے ظلم کو بڑھا دیا ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری فیصل عزا لدین نے اس با ت کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالی کٹ ہوائی اڈے پر حج سے واپس آنے والے عازمین کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے، کیونکہ یہ ایئر انڈیا ہے جو کالی کٹ کے لیے حج پروازیں چلاتی ہے جب کہ کوچی اور کنور واپس آنے والے عازمین جہا ں سعودی ایئر لائنس پروازیں چلارہی ہے شائستگی اوربہتر دیکھ بھال سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ ایک اور خاص بات ہے یہ ہے کہ سعودی ایئر لائنس حاجیوں کو سعودی سے براہ راست مذکورہ ہوائی اڈوں پر واپس لاتی ہے، جبکہ ایئر انڈیا مدینہ سے راس الخیمہ کے راستے پرواز کرتی ہے، جہاں درجہ حرارت کی وجہ سے زائرین جسمانی تکالیف سے گذررہے ہیں۔ یہاں زائرین تقریبا سات گھنٹے ٹرانزٹ میں گذارنے پر مجبور ہیں۔اس سے حجاج کرام کو کافی بے چینی اور جسمانی تکلیف ہوتی ہے۔ کالی کٹ ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والے ایئر انڈیا کا استعمال کرنے والے عازمین کو دوسرے ایئر لائنس سے سفر کرنے والے عازمین کے مقابلے میں 38ہزار روپئے کا اضافی کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ ایئر انڈیا مسافروں خصوصا عازمین حج کے ساتھ ناروا سلوک کے لیے ہمیشہ سے بدنام رہا ہے۔جب ایئر انڈیا کو ٹاٹا(TaTa)کے حوالے کیا گیا تو لوگوں کو امید کی کرن تھی کہ وہ اپنا مخالفانہ رویہ بدل لے گا، لیکن جیسا کہ کہاوت ہے کہ "بری عادتیں آسانی سے نہیں چھوٹتی ہیں "۔اس کے مصداق ایئر انڈیا کا حا ل وہی پرانے جیسا ہے ایس ڈی پی آئی پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ ایئر انڈیا سروس سے فائدہ اٹھانے کی واحد وجہ سے حاجیوں پر غیر ضروری طور پر ڈھائے جانے والے مصائب کو ختم کرنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کیے جائیں اور ہندوستان آنے والے بقیہ حاجیوں کے لیے براہ راست اور پریشانی سے پاک آرام دہ سفر کو یقینی بنایاجایا