متبادل میڈیا کیلئے قومی سطح کی تنظیم "کوگٹو میڈیا فاؤنڈیشن” کا قیام عمل میں آیا

Spread the love

دہلی (اِنصاف ٹائمس ڈیسک) ملک کے معروف انگلش،اُردُو اور ہندی نیوز پورٹلس نے قومی سطح پر ایک جوائنٹ پلیٹ فارم بنانے کا فیصلہ لیا ہے،جس کا باضابطہ اعلان 02 جنوری کو دہلی کے بٹلہ ہاؤس میں واقع ملت ٹائمس کے آفس میں ہوا جہاں اس پلیٹ فارم کو "کوگٹو میڈیا فاؤنڈیشن” کا نام دیا گیا اور ممبرشپ کیلئے آنلائن فارم جاری کر ملک بھر کے متبادل میڈیا اِداروں خاص کر اقلیت طبقے سے تعلق رکھنے والے نیوز پورٹلس،نیوز یوٹیوب چینلس،یوٹیوبرس اور سوشل میڈیا انفلونرس سے پلیٹ فارم کا حصہ بننے کی درخواست کی گئی ہے

موقع پر موجود صحافیوں نے کہا کہ”ملک میں آزادی صحافت کے تحفظ اور صحافتی اقدار کی حفاظت کیلئے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمس کو متحدہ طور پر اپنی ذمّہ داری نبھانی ہوگی اور اس کیلئے آپسی کورڈینشن و آپسی مدد بہت ضروری ہے”

كوگٹو میڈیا فاؤنڈیشن کے قیام کا مقصد بتایا گیا کہ ملک بھر میں قومی سطح کے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمس سے لےکر ضلعی و بلاک سطح تک میں موجود ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمس کو چینالایز کرکے سبھی کی صحافتی تربیت پر کام کیا جائیگا ساتھ ہی سیلف ریگولیٹری نظام کا قیام کیا جائیگا جو کہ تمام اداروں میں صحافتی اصولوں کی پاسداری کو یقینی بنانے کی کوشش کریگا اور صحافیوں و میڈیا اِداروں کو پیش آنے والے چھوٹے بڑے قانونی مسائل کا حل نکالا جائےگا،ساتھ ہی میڈیا اداروں کے معاشی مسائل کے حل کیلئے بھی عوامی بیداری کی سطح پر مہمات چلائے جائیں گے

کوگٹو میڈیا فاؤنڈیشن سے جڑے صحافیوں نے کہا کہ آج صحافت میں ملک و عوام کے حقیقی مسائل کی جگہ سیاسی ہنگامہ آرائی نے لے لیا ہے اور ملک کے مظلوم و کمزور طبقات بشمول مسلمانوں،دلتوں،خواتین اور آدی واسیوں کے مسائل و اُن کے بیانیہ کو مکمل طور پر پس پشت ڈال دیا گیا ہے بلکہ کہیں نہ کہیں سیاسی و کارپوریٹ گٹھ جوڑ کی وجہ سے سماج میں نفرت کا زہر میڈیا اداروں کے ذریعے گھولا جارہا ہے اور جمہوری اقدار کو مضبوط کرنے کے بجائے سیاسی مالکان کے سیاسی مفادات کے تحفظ کا کام انجام دیا جا رہا ہے لہٰذا ایسے میں ضرورت ہے کہ ملک میں ایسی صحافت کو مضبوطی فراہم کیا جائے کہ جسمیں اُن طبقات کے مسائل و بیانیہ کو مضبوط نمائندگی دی جائے جن کو ملک کی مین اسٹریم کہی جانے والی میڈیا نظرانداز کر رہی ہے اور ملک و سماج کے حقیقی مسائل پر مبنی صحافت کو آگے لایا جائے جو کہ سماج کی ترقی،صحت،تعلیم،معاشیات،تحفظ اور اُن کے سماجی بندھن پر توجہ دیتا ہو، کوگٹو کے مقاصد میں یہ بھی شامل ہے کہ میڈیا کے اسٹوڈنٹس کو بھی بہتر صحافتی تربیت دی جائے اور اس کےلئے ورک شاپس و انٹرن شپ کے پروگرام منقد کیے جائیں

كوگٹو میڈیا فاؤنڈیشن کے بنیادی ارکان میں ڈیجیٹل میڈیا کے 16 ادارے شامل ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں ملت ٹائمس،مکتوب میڈیا،مسلم مرر،دی کوگنٹ،دی اوبزرور پوسٹ،حق میڈیا،ناوس نیٹورک،بصیرت آنلائن،اسٹوریز کارواں,کلیرین انڈیا،ایشیاء ٹائمس،ملی ڈائجسٹ ،اِنصاف ٹائمس,جورنو مرر،خبر اڈہ

کوگٹو میڈیا فاؤنڈیشن نے دِیگر میڈیا اداروں کیلئے ممبرشپ فارم جاری کرنے کے ساتھ ہی جلد ہی نئے ممبرس کے ساتھ ایک تفصیلی پروگرام کرنے اور راجدھانی میں ایک بڑے میڈیا کانکلیو کا فیصلہ لیا ہے جس پر منصوبہ سازی جاری ہے اور جلد ہی اُسکی تفصیل جاری کی جائیگی

2 thoughts on “متبادل میڈیا کیلئے قومی سطح کی تنظیم "کوگٹو میڈیا فاؤنڈیشن” کا قیام عمل میں آیا”

  1. میں صحافت کی طالبہ ہوں اور جیسا کے میں نے تحریر میں پڑھا کے اس میں صحافت کے طالب علم کے لیے workshop بهی منعقد کرائیں جائیںگے تو میں اس میں ضرور حصہ لینا چاہونگی

    جواب دیں

Leave a Comment