سابق ڈی جی پی آلوک راج بہار ملازمین انتخابی کمیشن کے چیئرمین مقرر

حکومتِ بہار نے ریاست کے سابق ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) اور انڈین پولیس سروس کے 1989 بیچ کے سینئر افسر آلوک راج کو بہار ملازمین انتخابی کمیشن کا نیا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ محکمۂ عمومی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرری یکم جنوری 2026 سے مؤثر ہوگی۔

آلوک راج کی مدتِ کار پانچ برس یا 65 برس کی عمر پوری ہونے تک، جو بھی پہلے ہو، مقرر کی گئی ہے۔ ان کی تقرری بہار اسٹیٹ ایمپلائز سلیکشن کمیشن ایکٹ، 2002 کی دفعہ 3 کے تحت کی گئی ہے۔ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کمیشن کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

فی الحال آلوک راج بہار پولیس بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن میں منیجنگ ڈائریکٹر کم چیئرمین کم ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔ 31 دسمبر 2025 کو اس عہدے پر ان کا آخری یومِ کار رہا، جس کے بعد وہ باقاعدہ طور پر سبکدوش ہو گئے۔

بہار ملازمین انتخابی کمیشن ریاست کے مختلف محکموں میں غیر گزٹیڈ عہدوں پر تقرری کے لیے امتحانات منعقد کرتا ہے۔ ایسے وقت میں یہ تقرری خاص اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے، جب ریاستی حکومت نے بڑے پیمانے پر روزگار کی فراہمی اور نئی بھرتیوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔ آنے والے برسوں میں مجوزہ بھرتی عمل میں کمیشن کا کردار کلیدی ہوگا۔

آلوک راج اس سے قبل 105 دنوں تک بہار کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے عہدے پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ موجودہ ڈی جی پی وِنے کمار سے قبل انہوں نے یہ ذمہ داری نبھائی تھی۔ بہار کے علاوہ انہوں نے جھارکھنڈ اور مغربی بنگال میں بھی مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔

ان کی پہلی تعیناتی پٹنہ سٹی میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) کے طور پر ہوئی تھی۔ ایک پولیس مڈبھیڑ میں چار مجرموں کو ہلاک کرنے کے جرات مندانہ اقدام پر انہیں پولیس بہادری تمغہ سے نوازا گیا تھا۔ دورانِ ملازمت انہیں تین صدارتی تمغے بھی عطا کیے گئے، جن میں 1994 کا پولیس امتیازی خدمت تمغہ، 2008 کا قابلِ ستائش خدمت تمغہ اور 2016 کا ممتاز خدمت تمغہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آلوک راج نے 2004 سے 2011 کے دوران سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) میں بھی خدمات انجام دیں۔ سال 2019 میں انہیں شاندار پولیس خدمات کے اعتراف میں اٹل رتن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ اب ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں ریاست کے ایک اہم بھرتی کمیشن کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اورنگ آباد: لڑکوں سے ملاقات پر پابندی کے بعد چار لڑکیوں نے خودکشی کی، ایک بچی زندہ بچ گئی

بہار کے اورنگ آباد ضلع کے ہسپورا تھانہ علاقے کے سید پور گاؤں میں پانچ

مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا معاملہ اسمبلی میں گرما گیا، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

پیر کے روز بہار اسمبلی میں پنچایت نمائندوں، بالخصوص مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا

پپو یادو کی گرفتاری پر مانجھی کا بیان: نیٹ طالبہ کے قتل کی سخت مذمت، گرفتاری پرانے مقدمے میں

مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے پورنیہ سے آزاد رکنِ پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپّو

قومی صدر بننے کے بعد پہلی بار بہار پہنچے نتن نبین، پٹنہ میں کہا “سیاست میں شارٹ کٹ کی کوئی گنجائش نہیں”

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر بننے کے بعد نتن نبین پہلی مرتبہ بہار پہنچے۔

گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے ‘میا’ مسلمانوں کے خلاف بائیکاٹ کی اپیل، ہمنت بسوا سرما کے بیانات سے تنازع

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے بدھ کے روز بنگالی نسل کے مسلمانوں

مسلمانوں پر فائرنگ کا منظر: ہنگامے کے بعد اسام بی جے پی کے پیج سے وزیراعلیٰ ہمنت بسوا شرما کا ویڈیو ہٹا دیا گیا

اسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے آفیشیل ایکس (سابقہ ٹویٹر) ہینڈل پر ہفتہ کو