ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے ایران پر ممکنہ ایٹمی حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے اقوام متحدہ میں اپنی تمام ذمہ داریوں کو معطل کرنے کا اعلان بھی کیا۔

محمد صفا کے مطابق عالمی صورتحال “انتہائی سنگین” ہوتی جا رہی ہے اور دنیا اس خطرے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی تصادم ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال تک پہنچ سکتا ہے۔ ان کے بقول اگر ایسا ہوا تو تہران جیسے گنجان آباد شہروں میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہو سکتا ہے، جسے انہوں نے “انسانیت کے خلاف جرم” قرار دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے الزام لگایا کہ اقوام متحدہ کے کچھ اعلیٰ عہدیدار “طاقتور لابی” کے اثر و رسوخ میں کام کر رہے ہیں اور حساس بین الاقوامی معاملات پر واضح مؤقف اختیار کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ پٹی میں جاری واقعات کو “نسل کشی” اور لبنان کی صورتحال کو “جنگی جرم” اور “نسلی صفائی” کے طور پر تسلیم نہیں کیا جا رہا۔ اسی طرح ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کو بھی بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی قرار دینے سے پرہیز کیا جا رہا ہے۔

محمد صفا نے بالواسطہ طور پر امریکہ اور اسرائیل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بعض ممالک کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر جوابدہ ٹھہرانے سے بچایا جا رہا ہے۔ تاہم انہوں نے کسی بھی ملک پر براہ راست ایٹمی حملے کی منصوبہ بندی کا الزام عائد نہیں کیا۔

اپنے خط میں انہوں نے ذاتی سطح پر بھی کئی سنگین الزامات لگائے۔ ان کے مطابق انہیں اور ان کے خاندان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں، مالی نقصان پہنچایا گیا اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز پر ان کی آزادیٔ اظہار کو محدود کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب اقوام متحدہ کے باضابطہ نظام کے تحت نہیں بلکہ کچھ اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

محمد صفا کے ان الزامات، خاص طور پر ایٹمی حملے کے خدشے نے عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ اگر ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو مشرقِ وسطیٰ میں تنازع مزید پھیل سکتا ہے، جس سے عالمی امن اور استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال نہ صرف بڑے پیمانے پر انسانی تباہی لائے گا بلکہ اس کے طویل مدتی ماحولیاتی اور معاشی اثرات بھی انتہائی سنگین ہوں گے۔

تاہم محمد صفا کے ان دعوؤں اور ایٹمی حملے کے خدشے کی تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ اقوام متحدہ یا دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے اس معاملے پر کوئی سرکاری ردعمل بھی سامنے نہیں آیا۔

موجودہ صورتحال میں یہ معاملہ محض ایک فرد کے الزامات تک محدود نہیں رہا بلکہ اس نے بین الاقوامی اداروں کے کردار، شفافیت اور ساکھ پر ایک وسیع بحث کو جنم دیا ہے۔

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور