عید الفطر کا چاند نظر آگیا، 31 مارچ کو ملک بھر میں عید منائی جائے گی

Spread the love

اِنصاف ٹائمس ڈیسک

مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ کے قاضی شریعت حضرت مولانا مفتی محمد انظار عالم قاسمی نے اعلان کیا ہے کہ آج 29 رمضان 1446ھ مطابق 30 مارچ 2025ء بروز اتوار ماہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔ اس کے پیش نظر تمام مسلمان 31 مارچ 2025ء بروز سوموار کو عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔

مرکزی دفتر امارت شرعیہ پھلواری شریف، پٹنہ اور اس کی دیگر شاخوں میں چاند دیکھنے کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔ مختلف مقامات سے موصولہ شہادتوں کے بعد چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ پھلواری شریف سمیت ملک کے دیگر حصوں میں عام طور پر چاند دیکھے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور عید کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا۔

عید الفطر کے موقع پر امارت شرعیہ نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عید کی نماز کے بعد غرباء و مساکین کا خاص خیال رکھیں اور صدقہ فطر کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔

Leave a Comment