ڈاکٹر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کا انتقال تعلیمی و تصنیفی دنیا کے لئے ناقابل تلافی نقصان:حافظ ناظم رحمانی مفتی عثمانی زندہ دل بے باک سیاسی و مذہبی رہنماء تھے:عبدالخالق قاسمی

مفتی محفوظ الرحمن کے انتقال پر مدرسہ طیبہ منت نگر مادھوپور مظفرپور میں دعائیہ مجلس کا انعقادمظفرپور، 26 مئی، مشہور و معروف عالم دین زندہ دل بیباک سیاسی و مذہبی رہنماء ڈاکٹر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کے سانحہ ارتحال پر ملک کے علمی,اصلاحی حلقوں میں سخت صدمے کی لہر ہے,وہیں متھلانچل کا علمی حلقہ بھی سوگوار ہے,آج بتاریخ 25. مئی, بروز منگل مدرسہ طیبہ منت نگر مادھوپور مظفرپور میں مرحوم کی مغفرت اور ان کی روح کی تسکین کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا,اور ایک تعزیتی نشست بھی رکھی گئی, نشست سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ ھذا کے مہتمم حافظ ناظم رحمانی نے کہا کہ مولانا ڈاکٹر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی کا انتقال علمی دنیا کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے,انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مولانا علیہ الرحمہ نے ملت اسلامیہ کے لئے خصوصا سیمانچل کی بدحالی اور تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لئے بیش بہا خدمات انجام دی ہیں,جسے رہتی دنیا کا یاد رکھا جائیگا,اس موقع پر مولانا عبدالخالق قاسمی استاذ مدرسہ طیبہ منت نگر مادھوپور مظفرپور و بہار بیوروچیف اسٹارنیوزٹوڈے نے ان کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ ڈاکٹر مفتی محفوظ الرحمن عثمانی دنیا میں فکر قاسمی کے سچے ترجمان تھے,اور اپنی حق گوئی اور بیباکی میں ایک مثال تھے,انہوں نے سیاست کے ذریعہ ہمیشہ مسلمانوں کے مسائل اور ان کے اتحاد و اتفاق پر زور دیا ہے,ان کی رحلت سے بلا اختلاف سارے مسلمان سوگوار ہیں,مولانا منت اللہ رحمانی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ عثمانی نام تھا ایک جہد مسلسل کا,مصائب میں آکر مسکرانے کا,سخت سے سخت مرحلہ میں صبرو تحمل کے پیکر کا,آپ کے اندر اللہ تبارک وتعالی نے عجزو انکساری کا مادہ کوٹ کوٹ کر بھر دیا تھا,اللہ علیہ الرحمہ کی بال بال مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطاء کرے,اس تعزیتی نشست سے مولانا فضل اللہ ندوی حافظ عبدالباری نے مشترکہ طور پر کہا کہ یہ سخت غم و اندوہ کا موقع ہیکہ فکر قاسمی کی ترجمانی کرنے والا بیباک زندہ دل سیاسی و مذہبی رہنماء ہمارے درمیان سے جدا ہوگیے,ان کی وفات ایک تاریخ کا خاتمہ ہے,تعلیمی میدان میں جہاں بھی ان کا. نام لیا گیا ادب سے لیا گیا,اس موقع پر حافظ امیر الحسن صاحب, مولانا علاءالدین ندوی,حافظ عاشق الہی,حافظ نواب,حافظ حشمت اللہ سمیت دیگر لوگ موجود تھے,تعزیتی نششت سے قبل قرآن خوانی ایصال و ثواب کا اہتمام کیا گیا,مولانا عبدالخالق قاسمی کی دعا پر مجلس کا اختتام پذیر ہوئی۔

وندے ماترم کے تمام اشعار کی لازمی قرأت غیر آئینی اور ناقابل قبول: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مرکزی حکومت کی اس حالیہ نوٹیفکیشن پر سخت

ملک گیر ہڑتال کی حمایت میں پٹنہ میں احتجاج، دیپانکر بولے: “چار لیبر کوڈ واپس لینے ہوں گے”

مرکزی ٹریڈ یونینوں کی اپیل پر منعقدہ ملک گیر عام ہڑتال کی حمایت میں جمعرات

بہار میں 9.16 لاکھ پی ایم آواس نامکمل، مرکز سے فنڈز کا انتظار

بہار اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بدھ کے روز وزیرِ اعظم آواس یوجنا (دیہی) کے

بہار میں ایس.ڈی.پی.آئی کو نئی قیادت: این یو عبدالسلام ریاستی انچارج مقرر، تنظیمی توسیع کو ملے گی رفتار

سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے بہار میں تنظیمی ڈھانچے کو