2020 کے تعلیمی پالیسی میں بہت تبدیلیاں درکار ہیں: منیش سسودیا

Spread the love

پٹنہ (سی این اے میڈیا/انصاف ٹائمس) دہلی کے وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا ہےکہ 2020 کے قومی تعلیمی پالیسی میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے اور اسکیم میں کچھ نقطوں کو شامل کرنے کی ضرورت بھی ہے دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ہفتہ کو دہلی ٹیچرس یونیورسٹی کے ذریعہ منعقدہ ایک پروگرام میں اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم سے متعلق پالیسیوں کو 360 ڈگری کا نظریہ دیا جانا چاہئے اور اس میں اساتذہ کی تربیت سمیت تمام پہلوؤں کو شامل کیا جانا چاہئے۔این ای پی 2020 میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔ اس پالیسی میں کچھ نقطوں کو شامل کرنے کی ضرورت بھی ہے۔ یہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کا بھی وژن ہے کہ تعلیم سے متعلق پالیسیوں کو 360 ڈگری کا نظریہ دیا جانا چاہیے، اور اس میں اساتذہ کی تربیت سمیت تمام پہلوؤں کو شامل کیا جانا چاہیےقومی تعلیمی پالیسی2020 پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھاسسودیا نے دعویٰ کیا کہ این ای پی 2020 میں ایک بہت بڑا خلا ہے اور اسے فوری طور پر نافذ نہیں کیا جا سکتاہےاگر ہم دہلی میں این ای پی کو نافذ کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کو کون پڑھائے گا؟ ان اساتذہ کی اہلیت کیا ہوگی؟اس بارے میں ابھی تک کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ پالیسی میں بہت کمی ہے۔ سسودیا نے مزید کہا کہ دہلی حکومت نے دہلی میں اساتذہ کو تعلیم یافتہ ہونے کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی ہے-نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت میں ٹیچر ٹریننگ یونیورسٹی کا ایک حصہ ہے، اور ہم نے اساتذہ کو اچھی تربیت دینے کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کی ہیں۔ تدریسی پیشہ انتہائی قابل احترام ہے لیکن بدقسمتی سے معاشرے میں اس کی حوصلہ افزائی نہیں کی جاتی ہے .انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی کا مسودہ تیار کرنے اور اس پر عمل درآمد میں بہت بڑا فرق ہے

Leave a Comment