بہار میں ذات پر مبنی مردم شُماری کو لیکر گھرنے لگی نتیش سرکار،اُتر پردیش کے بڑے لیڈر کا پٹنہ میں سمّیلن کر سوال کرنے کا اعلان

Spread the love

پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) بہار میں ذات پر مبنی مردم شُماری کا معاملہ ایک بار پھر موضوع بحث بنتا نظر آرہا ہے اور اسکی شروعات اُتر پردیش کے بڑے سیاسی لیڈر و سوہیل دیو سماج پارٹی کے قومی صدر اوم پرکاش راج بھر کے ایک بیان سے ہوا ہے جو اُنہوں نے اپنی پارٹی کی یاترا کے تحت بلیا میں ہورہے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ "نتیش کمار کہتے تھے کہ بھاجپا ذات پر مبنی مردم شُماری نہیں کرانے دے رہی ہے تو اب تو وہ تیجسوی یادو کے ساتھ اتحاد میں ہے تو اب ذات پر مبنی مردم شُماری کیوں نہیں کرا رہے ہیں؟” راج بھر نے نتیش سے جلد ہی یہ مردم شُماری کرانے کی مانگ کیا اور اعلان کیا کہ آنے والے 27 کو ہم پٹنہ کے گاندھی میدان میں سمّیلن کرکے اس کیلئے آواز اٹھائینگے

Leave a Comment