پٹنہ (خدیجہ خاتون/اِنصاف ٹائمس)
ایک وڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے، جو کہ بہار کی رہنے والی سعدیہ پروین کی ہے جو پائلٹ بنی ہے، سوان کےمیاچاری رگھو ناتھ پور گاؤں سے تھوڑا آگے ہے۔ وہ کہتی ہے کے سفر بہت مشکل تھا اِس لیے آسان ہوتا گیا اور یہ ہمارا شوق تھا اسلئے یہ مُشکِل اور محنت اچّھا لگنے لگا اور مجھے ہر حال میں وہ حاصل کرنا تھا۔ وہ کہتی ہے کہ مجھے بچپن میں ناشا میں جانے کا شوق تھا يا تو اسرو میں کام کرنے کا اور جیسے جیسے میں بڑی ہوئی تو مجھے سمجھ آنے لگا کہ اسلام کو اپنے ساتھ رکھنا ہے اور دنیا میں ہی ره کے کُچھ اچّھا کام کرنا ہوگا جس کی وجہ سے مجھے آسمان اور قدرتی چیز اچھی لگنے لگی۔ مزید وہ کہتی ہے کی مجھے اب کئی جگہ سے بلایا جا رہا ہے ویسٹ بینگال میں بھی ایم ایل اے نے بلاکر سممنیت کیا ہے اور میرے ماں باپ نے سب سے زیادہ سوپوٹ کیا ہےاور آج میں اُن کی ہی وجہ سے جہاں بھی ہُوں اور اُن کی دعا کی وجہ سے ہُوں اور اُنہوں نے سب سے لڑا کی میری بیٹی کر سکتی ہے اور اُنہوں نے مُجھ پے بھروسہ کیا ہے تو آج جو بھی ہُوں انکی ہی وجہ سے ہُوں۔ اُس سے جب یہ سوال کیا گیا کہ آپ مُسلم لڑکیاں کو کوئی مسیج دینا چاہتے ہیں تو آپ کیا میسیج دینگی، تو اس نے کہا کہ آپ کا جوبھی شوق ہے، آپ اسکو پورا کر سکتی ہے تو ضرور کریں آپکو کوئ نہیں روک سکتا ہے پورا کرنے کے لئے۔