بہار پولیس میں 1799 سب انسپکٹر (SI) کے عہدوں پر بھرتی: درخواست دینے کا عمل 26 ستمبر سے شروع

انصاف ٹائمس ڈیسک

بہار پولیس سب آرڈینیٹ سروس کمیشن (BPSSC) نے 2025 میں پولیس سب انسپکٹر (SI) کے کل 1799 آسامیوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے اور اہل امیدوار 26 ستمبر سے 26 اکتوبر 2025 تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ اس بھرتی کے عمل کے ذریعے گریجویٹ پاس نوجوان بہار پولیس میں کیریئر بنانے کا سنہرا موقع حاصل کر سکتے ہیں۔

امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری حاصل کر چکے ہوں۔ عمر کی حد 1 اگست 2025 تک عام زمرے کے لیے 20 سے 37 سال، پچھڑا طبقہ/انتہائی پچھڑا طبقہ اور خواتین کے لیے 20 سے 40 سال، اور شیڈولڈ کاسٹ/شیڈولڈ ٹرائب اور تھرڈ جینڈر کے لیے 20 سے 42 سال مقرر کی گئی ہے۔

مرد امیدواروں کے لیے کم از کم قد 165 سینٹی میٹر اور سینہ 79 سے 84 سینٹی میٹر ہونا ضروری ہے۔ خواتین امیدواروں کے لیے کم از کم قد 155 سینٹی میٹر اور وزن 48 کلوگرام ہونا لازمی ہے۔

انتخاب چار اہم مراحل میں ہوگا – ابتدائی امتحان (Prelims)، مرکزی امتحان (Mains)، جسمانی قابلیت اور معیار کی جانچ (PET/PST)، اور دستاویزات کی تصدیق اور طبی معائنہ۔ تمام مراحل میں کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

تمام زمرے کے امیدواروں کے لیے درخواست فیس ₹100 مقرر کی گئی ہے۔

امیدوار صرف آن لائن طریقے سے BPSSC کی آفیشل ویب سائٹ پر جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست فارم بھرنے کے دوران تمام ضروری دستاویزات اور فیس جمع کروانا لازمی ہے۔

پولیس سب انسپکٹر کے عہدے پر منتخب امیدواروں کو ₹35,400 سے ₹1,12,400 (لیول 6) تنخواہ کے ساتھ الاؤنسز ملیں گے۔

اس کو لیکر BPSSC کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امیدوار درخواست دینے سے پہلے آفیشل نوٹیفکیشن کو غور سے پڑھیں اور تمام اہلیت کے معیار کو یقینی بنائیں۔

اہم تاریخیں

درخواست شروع: 26 ستمبر 2025

درخواست آخری تاریخ: 26 اکتوبر 2025

یہ بھرتی بہار پولیس میں کیریئر بنانے کے خواہش مند نوجوانوں کے لیے ایک اہم موقع ہے۔

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور