11 ارکان پر مبنی بہار اقلیتی کمیشن کی تشکیل نو: غلام رسول بلیاوی، عمر نورانی اور لکھوندر سنگھ نائب صدر مقرر

Spread the love

اِنصاف ٹائمس ڈیسک

بہار حکومت نے اقلیتی کمیشن کی طویل انتظار کے بعد تشکیل نو کرتے ہوئے صدر، نائب صدور اور اراکین کی نئی فہرست جاری کر دی ہے۔ 17 مارچ 2025 کو جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، معروف سماجی رہنما اور سابق رکن پارلیمان جناب غلام رسول بلیاوی کو بہار اقلیتی کمیشن کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ لکھوندر سنگھ اور مولانا عمر نورانی کو نائب صدر بنایا گیا ہے۔

یہ تقرری بہار ریاستی اقلیتی کمیشن ایکٹ 1991 کی دفعہ 4(1) اور 4(2) نیز حالیہ 2024 کے ترمیمی ایکٹ کے تحت عمل میں آئی ہے۔ یہ نوٹیفکیشن بہار حکومت کے اقلیتی فلاح و بہبود محکمہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

کمیشن میں شامل کل 11 معزز اراکین کی فہرست:

1.غلام رسول بلیاوی– صدر
2.لکھوندر سنگھ – نائب صدر
3.مولانا عمر نورانی – نائب صدر
4.مکیش کمار جین – رکن
5.افروزہ خاتون – رکن
6.اشرف علی انصاری – رکن
7.محمد شمشاد عرف شمشاد سائیں – رکن
8.طفیل احمد خان (قادری) – رکن
9.ششی کمار داس – رکن
10.راجیش کمار جین – رکن
11.اظفر شمشی – رکن

حکومتی نوٹیفکیشن میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ تمام نامزد اراکین اپنی ذمہ داری سنبھالنے کی تاریخ سے تین سال کی مدت کے لیے اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

اس نئی تقرری میں مختلف مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کر کے سماجی ہم آہنگی اور نمائندگی کا خیال رکھا گیا ہے۔ مسلم، سکھ، جین اور عیسائی برادری کے نمائندوں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

یہ تشکیل نو ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب بہار میں اقلیتوں سے جڑے مسائل موضوعِ بحث بنے ہوئے ہیں۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ نیا کمیشن ان مسائل کے حل میں کس حد تک مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔

Leave a Comment