بھوچپور سے پی کے کا سیاسی وار: سنجے جیسوال، مودی اور تیجسوی پر شدید حملے

انصاف ٹائمس ڈیسک

بھوچپور ضلع کے اگیاؤں اسمبلی حلقے میں ہفتہ کو منعقدہ ’’بہار بدلاؤ جن سبھا‘‘ میں جن سوراج کے بانی پرشانت کشور (پی کے) نے بی جے پی کے رکن پارلیمان سنجے جیسوال، وزیر اعظم نریندر مودی اور آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو پر زبردست حملہ بولا۔

چرپوکھری بلاک دفتر میدان میں جلسے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی کے نے کہا کہ سنجے جیسوال کا ’’بدوقت قریب ہے‘‘ اور وہ اب ’’بےتکے بیانات دے کر سرخیوں میں بنے رہنا چاہتے ہیں۔‘‘

پی کے نے کہا “جب گیدڑ کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی طرف بھاگتا ہے۔ سنجے جیسوال کا بھی یہی حال ہے۔ ابھی اچھل رہے ہیں لیکن جلد ہی خاموش ہو جائیں گے۔ سات جنم میں بھی وہ مجھے جیل نہیں بھیج سکتے۔ بہار اور دہلی دونوں جگہ ان کی پارٹی کی حکومت ہے، جو کرنا ہے کر لیں۔ بیتییا نگر نگم کی گاڑیوں کی فرضی بلنگ ان کے پٹرول پمپ پر ہوتی ہے، اس کی شکایت بھی درج ہو چکی ہے۔ اگر میں غلط ہوں تو کیس کریں اور جیل بھیجیں۔‘‘

وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ پورنیہ دورے پر طنز کرتے ہوئے پی کے نے کہا کہ ہر بار بہار کے دورے کے نام پر عوام کا کروڑوں روپیہ پانی کی طرح بہا دیا جاتا ہے ،پی ایم آتے ہیں تو غریب عوام کا پیسہ خرچ ہوتا ہے۔ سرکاری گاڑیاں، سرکاری ملازم اور یہاں تک کہ اساتذہ بھی ہجوم اکٹھا کرنے میں لگائے جاتے ہیں۔ عوام کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ملتا اور بی جے پی اپنی پیٹھ تھپتھپاتی ہے۔‘‘

آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو کی ’’بہار ادھیکار یاترا‘‘ پر بھی پی کے نے تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا “یہ اچھی بات ہے کہ کم سے کم تیجسوی گھر سے باہر تو نکل رہے ہیں۔ عوام انہیں دیکھ پائے گی، یہی خوشی کی بات ہے۔‘‘

یہ تنازع اس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب سنجے جیسوال نے حال ہی میں پی کے پر شراب کمپنیوں سے پیسہ لینے اور لالو پرساد یادو کے ساتھ ساز باز کر کے ووٹ کاٹنے کا الزام لگایا۔ جیسوال نے پی کے کو قانونی نوٹس بھیجا ہے اور کہا ہے کہ وہ یا تو الزام ثابت کریں یا عوامی طور پر معافی مانگیں۔

پرشانت کشور گزشتہ کئی مہینوں سے ’’بہار بدلاؤ یاترا‘‘ کے تحت اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ بے روزگاری، بدعنوانی، تعلیم اور صحت کی ابتر حالت کو اہم انتخابی مدعا بنا رہے ہیں۔ پی کے کا کہنا ہے کہ ان کی مہم کسی ایک شخص یا پارٹی کے خلاف نہیں، بلکہ ’’پوری سیاسی نظام میں تبدیلی‘‘ لانے کے لیے ہے۔

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور