بھدوہی میں دلت کسان اور بیوی پر بے رحم حملہ، مویشی چرانے کے تنازعے پر تشدد میں لاٹھیوں اور لوہے کی رڈ استعمال،ہوا مقدمہ

Spread the love

اِنصاف ٹائمس ڈیسک

اتر پردیش کے ضلع بھدوہی کے انِچ گاؤں میں جمعہ کو ایک دلت کسان اور ان کی بیوی پر وحشیانہ حملہ ہوا۔ پولیس نے اتوار کو بتایا کہ اس حملے میں لاٹھیوں، لوہے کی رڈ اور ذات پر مبنی گالیوں کا استعمال کیا گیا۔ معاملہ مویشیوں کے چرانے کو لے کر شروع ہوا تھا۔

دیپک کمار پاسّی، جو ایک بے زمین دلت کسان ہیں اور دوسرے گاؤں کے کسان کے کھیت میں اُرد کی فصل لگاتے ہیں، نے شکایت کی تھی کہ ایک مقامی شخص کے مویشی ان کے کھیت میں چر رہے ہیں۔ اسی تنازعے پر دیپک، ان کی بیوی سمیطرا، بڑے بھائی اور والدہ پر حملہ کردیا گیا۔

انِچ تھانہ پولیس نے اس معاملے میں چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ حملہ نہ صرف ایک کسان کی جائیداد اور عزت پر حملہ ہے بلکہ ذات پر مبنی تشدد کی بھی مثال ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور انتظامیہ کی حساسیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

Leave a Comment