بیت المال امارت شرعیہ کو مستحکم بنانے کی ضرورت، اہل خیر آگے آئیں: امیر شریعت

Spread the love

اِنصاف ٹائمس ڈیسک
امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ اور جھارکھنڈ کے امیر شریعت مولانا سید احمد ولی فیصل رحمانی نے ملک کے مخیر حضرات سے بیت المال امارت شرعیہ کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کی پرزور اپی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امارت شرعیہ ایک باوقار دینی و ملی تنظیم ہے جو مسلمانوں کے مذہبی و آئینی حقوق کے تحفظ، تعلیم کے فروغ، ملت کی وحدت اور خدمت خلق جیسے اہم کام انجام دے رہی ہے۔

بیت المال: امارت شرعیہ کا قلب
حضرت امیر شریعت نے واضح کیا کہ امارت شرعیہ کے تمام شعبے بیت المال سے چلتے ہیں، جو اس کے نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ اسی کے ذریعے یتیموں، بیواؤں، معلمین اور غریب طلبہ کی مدد، نادار لڑکیوں کی شادی، فرقہ وارانہ فسادات اور قدرتی آفات میں متاثرین کی امداد کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دینی و ملی خدمات، اسپتالوں، ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹس، مکاتب اور دارالقضاء جیسے منصوبے بھی بیت المال سے ہی چلائے جاتے ہیں۔

امارت شرعیہ کے رفاہی کام

امیر شریعت نے بتایا کہ مولانا سجاد میموریل اسپتال میں غریبوں کا مفت علاج ہوتا ہے، جہاں میٹرنٹی ہوم، جانچ سینٹر، ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹرز دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ کریسنٹ ہیلتھ کیئر سینٹر پٹنہ اور امارت ہیلتھ سینٹر راورکیلا جیسے ادارے بھی ہزاروں مریضوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

اس سال جاڑے کے موسم میں ہزاروں افراد میں گرم کپڑے اور کمبل تقسیم کیے گئے، جبکہ مختلف مقامات پر آتشزدگی سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کی گئی۔موب لنچنگ کے متاثرین کی مالی مدد کے ساتھ ساتھ تحفظ اوقاف اور یکساں سول کوڈ کے خلاف مؤثر قانونی لڑائی بھی لڑی جا رہی ہے۔

تعلیمی میدان میں امارت شرعیہ کا نمایاں کردار

امارت شرعیہ نے CBSE طرز کے کئی اسکول ‘امارت پبلک اسکول’ کے نام سے قائم کیے ہیں، جبکہ مدارس اور دینی مکاتب کے قیام کی تحریک مسلسل جاری ہے۔ دارالقضاء کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، جہاں علماء کو افتاء و قضاء کی باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے۔

اہل خیر رمضان میں بھرپور تعاون کریں

امیر شریعت نے اپیل کی کہ رمضان المبارک میں ملک بھر کے اہل خیر افراد، زکوٰۃ، فطرہ، صدقات اور دیگر مالی تعاون کے ذریعے امارت شرعیہ کی مدد کریں، تاکہ یہ عظیم دینی و فلاحی ادارہ مزید مستحکم ہو سکے۔انہوں نے خصوصی طور پر بیت المال امارت شرعیہ کے اکاؤنٹ میں براہ راست عطیات بھیجنے کی گزارش کی۔

اکاؤنٹ کی تفصیلات:
Name: Imarat Shariah
Bank:Axis Bank
A/c No: 918020107701035
IFSC Code: UTIB0003615
Branch:Phulwari Sharif, Patna

📞 رابطہ نمبر: 06122555668

Leave a Comment