میرا انکاؤنٹر ہو سکتا ہے؛اعظم خان

Spread the love

اعظم خان اور اُنکے بیٹے عبد اللہ اعظم کو الگ الگ جیلوں میں کیا گیا ٹرانسفر

پٹنہ(اِنصاف ٹائمس ڈیسک) سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما و سابق ممبر پارلیمنٹ اعظم خان اور اُن کے بیٹے سابق ممبر اسمبلی عبد اللہ اعظم کو اُتر پردیش کی رامپور جیل سے الگ الگ اضلاع کی جیلوں میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے جبکہ اعظم خان کی اہلیہ و سابق ممبر پارلیمنٹ تنزین فاطمہ رامپور کی جیل میں ہی رہینگی!خبر ہے کہ اعظم خان کو سیتاپور اور عبد اللہ اعظم کو ہردوئی جیل منتقل کیا گیا ہے

رامپور جیل سے نکلتے وقت پولیس کی گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے اعظم خان نے میڈیا سے کہا کہ "ہمارا انکاؤنٹر ہو سکتا ہے،کچھ بھی ہو سکتا ہے” ، واضح ہو کہ عبد اللہ اعظم کے دو برتھ سرٹیفکٹ کے معاملے میں عبد اللہ اعظم اور اُنکے ماں باپ دونوں کو 7 سال قید کی سزا ہوئی ہے، جس کے بعد سیاسی طبقات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے سرٹیفکٹ پر بھی سوال کھڑا ہو رہا ہے

Leave a Comment