سونی پت مسجد میں گھس کر نمازیوں پر حملہ،19 افراد کے خلاف مقدّمہ درج

Spread the love

پٹنہ (واثق قمر/انصاف ٹائمس)سونی پت کے گاؤں ساندل کلاں میں مسلح شر پسندوں نے مسجد میں گھس کرنمازیوں پر حملہ کیا اور توڑ بھی کی ۔
حملے میں کچھ نمازیوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔زخمیوں کو سونی پت کے سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس نے 18 نامزد افراد سمیت 19 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ معاملہ سونی پت کے گاؤں ساندل کلاں کا ہے۔ یہاں مسلم کمیونٹی نے گاؤں میں نماز پڑھنے کے لیے ایک چھوٹی مسجد بنائی ہے۔ الزام ہے کہ 15 سے 20 مسلح حملہ آوروں نے رات گئے نماز ادا کرنے والے نمازیوں پر حملہ کیا۔ حملہ کرنے والے نوجوان گاؤں کے ہی بتائے جا رہے ہیں۔
حملہ کرنے والے کچھ نوجوانوں کی تصویریں بھی منظر عام پر آئی ہیں۔ اس میں نوجوان ہاتھوں میں لاٹھیاں لیے گاؤں کی گلیوں میں گھومتے نظر آتے ہیں۔ سونی پت بڑی انڈسٹریل ایریا تھانے نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔

1 thought on “سونی پت مسجد میں گھس کر نمازیوں پر حملہ،19 افراد کے خلاف مقدّمہ درج”

Leave a Comment