
پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس پاسوان) کے صدر چراغ پاسوان نے بہار سرکار پر ایک بار پھر طنز کرتے ہوئے اسے ناکام بتایا اور دعویٰ کیا کہ جلد ہی موجودہ حکومت گر جائیگی اور جلد ہی اسمبلی الیکشن بھی ہوگا اُنہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن کے بعد ہی کہا تھا کہ یہ حکومت 05 سال برقرار نہیں رہیگی اور آج اُن کے بیچ کا آپسی انتشار آپ کے سامنے سب ظاہر کر رہا ہے واضح ہو کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے لگاتار بھاجپا جدیو اور مانجھی کے درمیان تیکھے بیان بازیوں کے بازار گرم ہے