آسام میں جاسوسی نیٹ ورک بے نقاب: پہلے جیوتیکا کلیتا گرفتار، اب ریٹائرڈ آئی.اے.ایف افسر کلندر شرما حراست میں

آسام کے ضلع سونیت پور سے ایک نہایت سنگین اور چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بھارتی فضائیہ آئی.اے.ایف کے ریٹائرڈ افسر کلندر شرما کو پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں آسام پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق 64 سالہ کلندر شرما کو جمعہ کی دیر رات تیزپور سے باضابطہ طور پر حراست میں لیا گیا، جبکہ وہ گزشتہ کئی ماہ سے سیکورٹی ایجنسیوں کی نگرانی میں تھے۔

سونیت پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایس.ایس.پی برون پورکایستھ نے تصدیق کی کہ کلندر شرما کے خلاف بھارتی نیائے سنہتا کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان میں غداریٔ وطن (دفعہ 152)، فساد اور بھارت کے خلاف سازش (دفعات 147، 148)، شواہد کو مٹانا (دفعہ 238) اور مجرمانہ سازش (دفعہ 61(2)) شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق کلندر شرما تیزپور ایئر فورس اسٹیشن پر جونیئر وارنٹ آفیسر کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں اور سال 2002 میں سبکدوش ہوئے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے تیزپور یونیورسٹی کے الیکٹرانکس شعبے میں بھی خدمات انجام دیں۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شرما مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ ایجنسیوں سے وابستہ افراد کے رابطے میں تھے اور انہوں نے حساس دفاعی نوعیت کی معلومات شیئر کیں۔

چھاپے کے دوران پولیس نے شرما کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون ضبط کر لیا ہے۔ ڈی ایس پی ہری چرن بھومج نے بتایا کہ ڈیجیٹل آلات کے تجزیے میں ایسے شواہد ملے ہیں جو جاسوسی کی “مضبوط امکان” کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ تاہم ابھی یہ جانچ جاری ہے کہ معلومات کن کن افراد تک پہنچائی گئیں اور رابطے کی مدت کتنی طویل رہی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور معاملے کی گہرائی سے تفتیش جاری ہے۔

یہ گرفتاری ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب آسام پولیس سرحدی اور حساس علاقوں میں غیر ملکی نیٹ ورکس اور جاسوسی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی چوکسی میں اضافہ کر رہی ہے۔ اسی سلسلے میں ایک علیحدہ معاملے میں سونیت پور کی رہائشی جیوتیکا کلیتا کو بھی 5 دسمبر کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر پاکستانی روابط، مشتبہ غیر ملکی مالی لین دین اور دبئی میں ایک پاکستانی شہری سے مبینہ خفیہ شادی کے الزامات ہیں۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ جیوتیکا اور اس کے ساتھیوں نے ’میول اکاؤنٹس‘ کے ذریعے بھاری رقوم کا لین دین کیا، جس کا تعلق بین الاقوامی آن لائن دھوکہ دہی سے ہو سکتا ہے۔

اگرچہ پولیس نے واضح کیا ہے کہ کلندر شرما اور جیوتیکا کلیتا کے معاملات الگ الگ ہیں، تاہم دونوں واقعات آسام میں مشتبہ جاسوسی نیٹ ورکس اور غیر ملکی فنڈنگ سے جڑے جرائم کے خلاف جاری وسیع کارروائی کی جانب اشارہ کرتے ہیں۔

اورنگ آباد: لڑکوں سے ملاقات پر پابندی کے بعد چار لڑکیوں نے خودکشی کی، ایک بچی زندہ بچ گئی

بہار کے اورنگ آباد ضلع کے ہسپورا تھانہ علاقے کے سید پور گاؤں میں پانچ

مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا معاملہ اسمبلی میں گرما گیا، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

پیر کے روز بہار اسمبلی میں پنچایت نمائندوں، بالخصوص مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا

پپو یادو کی گرفتاری پر مانجھی کا بیان: نیٹ طالبہ کے قتل کی سخت مذمت، گرفتاری پرانے مقدمے میں

مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے پورنیہ سے آزاد رکنِ پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپّو

قومی صدر بننے کے بعد پہلی بار بہار پہنچے نتن نبین، پٹنہ میں کہا “سیاست میں شارٹ کٹ کی کوئی گنجائش نہیں”

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر بننے کے بعد نتن نبین پہلی مرتبہ بہار پہنچے۔

گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے ‘میا’ مسلمانوں کے خلاف بائیکاٹ کی اپیل، ہمنت بسوا سرما کے بیانات سے تنازع

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے بدھ کے روز بنگالی نسل کے مسلمانوں

مسلمانوں پر فائرنگ کا منظر: ہنگامے کے بعد اسام بی جے پی کے پیج سے وزیراعلیٰ ہمنت بسوا شرما کا ویڈیو ہٹا دیا گیا

اسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے آفیشیل ایکس (سابقہ ٹویٹر) ہینڈل پر ہفتہ کو