
پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) متھرا کی ضلعی عدالت نے اس اپیل پر سماعت کو منظوری دے دی ہے جسمیں شری کرشنا جنم استھان مندر کے قریب موجود 17 ویں صدی میں بنی شاہی عیدگاہ مسجد کو شری کرشنا جنم بھومی کو دینے کی مانگ کی گئی ہے- واضح ہو کہ ہندوتوا تنظمیوں کا دعویٰ ہے کہ اسے مندر کو توڑ کر بنایا گیا ہے اور اسی سلسلے میں جونئیر ڈویژن کورٹ میں بھی اپیل کی گئی تھی جس پر سماعت سے کورٹ نے انکار کردیا تھا پھر وکیل ہری شنکر جین نے ضلعی کورٹ میں اپیل کیا تھا جسے ضلعی کورٹ نے سماعت کےلئے منظور کر لیا ہے لیکن ابھی سماعت کی تاریخ نہیں دی ہے