گیان ویاپی مسجد کا جائزہ ہوا مکمّل ،جائزے میں شيولنگ ملنا کا دعویٰ اور عدالت نے دیا شیولنگ والی جگہ کو بند کرنے کا حکم

پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) آج وارانسی کی گیان وياپی مسجد کا جائزہ مکمّل ہوگیا ہے جس کے بعد عرضی دہندہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مسجد کے ایک مقام پر جہاں پر وضو خانہ تھا وہاں پر شیولنگ ملا ہے – اس دعوے کے بعد مقامی عدالت نے مقامی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو حکم دیا ہے کہ جہاں پر شیولنگ ملا ہے اس جگہ کو فوراً سیل کردے اور اس جگہ پر کسی کو بھی جانے نہ دیا جائے ساتھ ہی یہ بھی حکم دیا ہے کہ “بنارس کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ،پولیس کمشنر، اور سی آر پی ایف کی ذاتی ذمّہ داری ہوگی کہ اس مقام کو محفوظ رکھے” اس کے بعد انتظامیہ نے کہا کہ ہماری ٹیم وضو خانہ کے علاقے کو سیل کر رہی ہے جو کہ مسجد کا 10 فیصد حصّہ ہے باقی حصّہ مسلمانوں کے استعمال کیلئے ہے اور وضو خانہ کے متبادل کے انتظام میں انتظامیہ مدد کریگی اور انتظام کریگی- اس بیچ مسجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جس چیز کو شیولنگ کہا جا رہا ہے وہ وضو خانہ کا فوارہ ہے – واضح ہو کہ آج جائزہ مکمل ہوگیا ہے لیکن اندر کی بات کسی فریق کو نہیں بتائی گئی ہے بلکہ 17 مئی کو رپورٹ عدالت میں پیش کی جائیگی

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور