پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) اسرائیل کی دہشت گرد صہیونی تنظیم لہاوا کے صدر بینٹزی گوپسٹین نے 28 مئی کو فلیگ مارچ کے ساتھ مسجد اقصیٰ کے گنبد کو شہید کرنے کا اعلان کیا ہے بنٹزی گوپسٹین نے سوشل میڈیا پر ایک میم بھی شیئر کیا ہے جسمیں اقصیٰ کے گنبد کو بلڈوزر سے گھرا ہوا دکھایا گیا ہے اور لکھا گیا ہے کہ "ہم پتھر کی گنبد کو توڑنے آرہے ہیں” ساتھ ہی گنبد کو شہید کرنے کے ساتھ ہی ہیکل سلیمانی کی تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کےلئے لوگوں کو موبالائز کرنے کا کام بھی جاری ہے – تو وہیں اسرائیلی وزارت خارجہ نے اس اعلان و تیاری کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے اس کےلئے اسرائیلی حکومت کو ذمّہ در ٹھہرایا ہے