ٓٓآپ یہ سوچتے ہونگے کہ عرب ممالک کیوں نہیں فلسطین کا ساتھ دیتے ہیں۔؟ ایران، ترکی، قطر اور سعودی عرب جو اتنا مالدار ہے، ان کے پاس فوج ہے، فائیٹر پلین ہے۔ اور سب سے بڑھ کر پیسہ ہے، وہ اگر چاہیں تو فلسطین کی مدد کرسکتے ہیں۔ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، سعودی کے فرمانروا پرنس محمد بن سلمان اور ترکی کے صدر ر اردگان اور قطر کے امیرکیوں نہیں فسلطین کے لئے کھل کر سامنے آتے ہیں۔ وہ آخر ڈرتے کیوں ہے۔؟تو ڈرنے کی سب سے بڑی وجہ ہم بتاتے ہیں۔
آپ تو یہ جانتے ہی ہیں کہ اسرائیل کی کوئی حیثیت نہیں ہے اگر اس کو امریکہ مدد نہ کرے تو: اگر اس کا امریکہ ساتھ چھوڑ دے تو وہ دو دن بھی گلف میں نہیں ٹک پائے گا۔ مگر امریکہ تو امریکہ ہے۔ امریکہ کی فوج جتنی امریکہ میں ہے اس سے کہیں زیادہ پوری دنیا کے کونہ کونہ میں بیٹھی ہوئی ہے۔ آپ کو مذاق لگ رہا ہوگا۔ واشنگٹن کی امریکن یونیورسٹی کے پولیٹکل انتھروپولوجی کے پروفیسر ڈیویڈ وائن کے مطابق جولائی ۱۲۰۲ تک دنیا کے اسی ممالک میں امریکہ کے سات سو پچاس فوجی اڈے قائم ہیں۔ صحیح نمبر اس سے بھی زیادہ ہوسکتے ہیں کیونکہ پنٹاگن تمام ڈاٹا شائع نہیں کیا کرتا۔ جہاں تک فوجیوں کی تعداد کا تعلق ہے تو ایک لاکھ تہتر ہزار امریکن فوجی۹۵۱ میں ملکوں میں موجود ہیں۔ ہم بات کررہے ہیں امریکہ کے باہر امریکی فوجوں کی نہ امریکہ میں امریکی فوج کی۔
اب آئیے عرب ممالک میں امریکی فوج کتنے ہیں اور کہاں کہاں ہیں وہ بھی دیکھ لیتے ہیں۔
Kuwait: 13,500
Bahrain: 9,000
Qatar: 8,000
Saudi Arabia: 5,000
United Arab Emirates: 3,500
Iraq: 2,500
Jordan: 1,500
Oman: 500
Lebanon: 200
Syria: 200
یہی نہیں ترکی کے اندر بھی امریکن بیس موجود ہے جہاں پر امریکن ایر فورس پچاس فائیٹر جٹ کے ساتھ موجود ہے۔ امریکہ کا گلف میں سب سے بڑا بیس قطر میں واقع ہے۔ یہاں العدید ایر بیس ہے، یہ ساٹھ ایکر پر مشتمل ہے۔جہاں سب سے زیادہ فائٹر پلین موجود ہیں۔ یہاں ایک سو فائیٹر جٹ موجود ہیں اور اسلحہ سے لیس آٹھ ہزار امریکن ایر فورس ہر وقت تیار بیٹھا ہے۔ یہ امریکہ کا گلف میں سب سے بڑا ایر بیس ہے۔ سمجھیے یہ امریکہ کے ایر فورس کا گلف مین ہیڈ کوارٹر ہے۔۔
بحرین: یہاں امریکہ کا سب سے بڑا پانچواں نیوی فلیٹ کا ہیڈ کوارٹر ہے۔ جو ۱۹۹۱سے کام کررہا ہے۔ سات ہزار نیوی فوجی یہاں ہیں اور امریکن بحری بیڑہ خلیفہ بن سلمان پورٹ پرکھڑا ہوا ہے، جس کے اوپر سیکڑوں فائٹر جٹ موجود ہیں۔ امریکہ نے اس بیس کو بنانے کے لئے دو بلین سے زیادہ خرچ کئے ہیں۔ جہاں سے وہ بحر عرب، بحر عمان، بحر احمر اند سوئیز کنال اور ہرموز پر نظر رکھتا ہے اور اسے کنٹرول کرتا ہے۔بحرین میں اس کے علاوہ ایک دوسرا بیس ہے جس کا نام ہے شیخ عیسی ایر بیس: جہاں پر ایف سکسٹین اور اٹین جیسے فائیر جٹ ہر وقت تیار رہتے ہیں، یہاں پر ۳۵ اویشن یونٹ رہتی ہے
مصر: مصر میں امرکین فوجی اڈہ تو نہیں ہے مگر میدیکل فیسیلیٹی اور ریسرچ سنٹر موجود ہے۔ عراق میں الاسد ایربیس پر امریکن ایر بیس موجود ہے۔ امارات: امارات میں الظفراٗ ایر بیس، جبل علی پورٹ اور فجیرہ نول بیس موجود ہے۔ یہاں دو مسلم ممالک ہیں جو سب سے زیادہ طاقت ور ہے ایک ترکی اور دوسرا سعودی عرب: ترکی میں ان کری لیک ایر بیس امریکہ کا موجود ہے۔ یہاں پر صرف دوہزار امریکن فوجی ہی نہیں ہیں بلکہ پچاس بمبار طیارہ بھی موجود ہے جو نیکلیر گریویٹی کے بم کے ساتھ لیس ہر وقت تیار کھڑا ہے۔ سعودی عرب: جہاں تک سعودی عرب کی بات ہے تو ریاض میں اسکان ویلیج کے علاوہ ظہران اور خرج میں امیرکن بیس موجود ہے۔
اب ذرا سوچیں
کہ اسرائیل امریکہ کا پروردہ گلف میں اس لئے بیٹھا ہے تاکہ وہ امریکی مفادات کا تحفظ کرسکے اور اسرائیل کی حفاظت کے لئے امریکہ پورے گلف میں بیٹھا ہے تاکہ کوئی عرب ملک اس کی طرف آنکھ اٹھا کر نہ دیکھ سکے۔ امریکہ آپ کے ہر گھر میں نہ صرف بیٹھا ہے بلکہ فائیٹر جٹ، نیوکلیر بم، اور بحری بیڑہ کے ساتھ بیٹھا ہے۔ پیتالیس ہزار امریکن فوج پورے عرب ممالک کو گھیرے ہوئے ہیں۔ گویا ہر عرب ملک میں امریکن فوجی موجود ہیں۔ عرب بادشاہ کیا صبح میں ناشتہ کرتا ہے وہ بھی اس کو پتہ ہے، سیاسی اور فوجی فیصلوں کو تو چھوڑ دیجیے۔ ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات
naqinadwi2@gmail.com