ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز کی جانب سے منعقدہ نیشنل ٹیلنٹ سرچ 2025 کے لیے رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اب تک 63,500 سے زائد طلبہ نے امتحان کے لیے نام لکھوایا ہے۔ یہ طلبہ ملک کے 541 اضلاع اور 1,197 امتحانی مراکز سے منسلک ہیں۔
ادارے کا یقین ہے کہ رجسٹریشن کے آخری تین دنوں میں یہ تعداد تیزی سے بڑھے گی اور ممکنہ طور پر ایک لاکھ کے ہندسہ کو عبور کر سکتی ہے۔
اس امتحان NTS-2025 کو ملک کے اہم اسکالرشپ پر مبنی انتخابی پروگراموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ کے مطابق اس سال پروگرام کے تحت ₹10 کروڑ سے زائد مالیت کی اسکالرشپ فراہم کی جائیں گی۔ ان اسکالرشپ میں شامل ہیں:
ٹاپ 500+ میرٹ طلبہ کے لیے 100% اسکالرشپ
4,500+ طلبہ کے لیے 50% سے 75% تک کی اسکالرشپ
امتحان کے لیے ملک بھر کے 50 سے زائد کوچنگ اداروں کو معاون بنایا گیا ہے۔ ان اداروں کے ذریعے طلبہ کو نیٹ،جے.ای..ای.کلیٹ،آئی.آئی.ٹی سمیت دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لیے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
اے.ایم.پی کے مطابق اس سال امتحان میں 2 لاکھ سے زائد طلبہ کے شامل ہونے کی توقع ہے۔ یہ امتحان ملک بھر کے 1,200+ مراکز پر آف لائن موڈ میں منعقد کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کا عمل مکمل طور پر مفت رکھا گیا ہے۔
طلبہ کے لیے اضافی فوائد
₹5 لاکھ سے زائد کی نقد ترغیبی رقم
کیریئر گائیڈنس
تمام شرکاء کو ای-سرٹیفکیٹ
ساتھ ہی انڈیا زکوٰۃ ڈاٹ کام کے تعاون سے 500 مستحق طلبہ کو خصوصی تعلیمی معاونت فراہم کی جائے گی۔
اہم تاریخیں
امتحان کی تاریخ: 13 دسمبر 2025
رجسٹریشن کی آخری تاریخ: 6 دسمبر 2025
درخواست دینے کا طریقہ
خواہشمند طلبہ درج ذیل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں:
اے.ایم.پی کی آفیشیل ویب سائٹ
موبائل ایپ اے.ایم.پی ورلڈ
اداروں کے لیے بلک رجسٹریشن کا لنک بھی فراہم کیا گیا ہے۔
اے.ایم.پی نے والدین، اساتذہ اور تعلیمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ طلبہ تک یہ معلومات پہنچائیں تاکہ کوئی اہل طالب علم اس موقع سے محروم نہ رہے۔