حیدرآباد سے AMP نے چھٹا نیشنل ٹیلنٹ سرچ (NTS) 2025 کا اعلان کیا، دو لاکھ سے زائد طلباء حصہ لیں گے

انصاف ٹائمس ڈیسک

ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (AMP) نے حیدرآباد کے انوارالعلوم کالج، مالے پَلّی میں اپنے چھٹے سالانہ نیشنل ٹیلنٹ سرچ (NTS) 2025 کا شاندار آغاز کیا۔ اس امتحان میں دو لاکھ سے زائد اسکول اور کالج کے طلباء حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔

یہ AMP NTS 2025 آٹھویں سے بارہویں جماعت، جونیئر اور سینئر کالج کے طلباء کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد طلباء کی عمومی آگاہی اور مسابقتی جذبہ کو فروغ دینا اور بہترین طلباء کی شناخت کر کے انہیں قومی مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری میں مدد فراہم کرنا ہے۔

اس موقع پر طلباء کو کوچنگ اسکالرشپ، نقد انعامات، شرکت کے سرٹیفیکیٹس اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ سب سے بہترین 500 طلباء کو IIT-JEE/NEET کوچنگ اسکالرشپ کے طور پر 10 کروڑ روپے تک کا فائدہ AMP کے ٹاپ 50 تربیتی پارٹنرز کے ذریعے دیا جائے گا۔

اس شاندار تقریب میں 500 سے زائد سماجی اور پیشہ ور شخصیات موجود تھیں۔ اہم مہمانوں میں عامر ادریسی:صدر، AMP، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی: صدر AIMPLB، مولانا خالد رشید فرنگی محلی: چیئرمین اسلامک سینٹر آف انڈیا لکھنؤ، ڈاکٹر آصف سید: سابق سکریٹری (MEA) اور سینئر سفارتکار، پروفیسر سید علیم اشرف HOD شعبہ عربی مطالعات MANUU حیدرآباد اور اسی کے ساتھ دیگر سینئر رہنما، ماہرین تعلیم اور پیشہ ور افراد بھی تھے۔

تقریب میں AMP کے قومی ایوارڈز جیسے National Award for Social Excellence 2025 اور National Award for Excellence in Education 2025 بھی دیے گئے۔

تنظیم AMP کے صدر عامر ادریسی نے کہا “ہمارا مقصد صرف صلاحیت کی پہچان کرنا نہیں، بلکہ طلباء کو صحیح رہنمائی اور مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ ان کا روشن مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔”

اس سال نیشنل ٹیلنٹ سرچ کا امتحان دسمبر 2025 میں منعقد ہوگا۔ تقریب کا اختتام تمام معزز مہمانوں اور حاضرین کی جانب سے اس مقابلے کو قومی سطح پر زیادہ سے زیادہ پہنچانے اور طلباء تک رسائی یقینی بنانے کے عزم کے ساتھ ہوا۔

مزید معلومات اور فارم بھرنے کے لیے: www.ampindia.org پر جائیں

اورنگ آباد: لڑکوں سے ملاقات پر پابندی کے بعد چار لڑکیوں نے خودکشی کی، ایک بچی زندہ بچ گئی

بہار کے اورنگ آباد ضلع کے ہسپورا تھانہ علاقے کے سید پور گاؤں میں پانچ

مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا معاملہ اسمبلی میں گرما گیا، حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

پیر کے روز بہار اسمبلی میں پنچایت نمائندوں، بالخصوص مکھیا کو اسلحہ لائسنس دینے کا

پپو یادو کی گرفتاری پر مانجھی کا بیان: نیٹ طالبہ کے قتل کی سخت مذمت، گرفتاری پرانے مقدمے میں

مرکزی وزیر جیتن رام مانجھی نے پورنیہ سے آزاد رکنِ پارلیمنٹ راجیش رنجن عرف پپّو

قومی صدر بننے کے بعد پہلی بار بہار پہنچے نتن نبین، پٹنہ میں کہا “سیاست میں شارٹ کٹ کی کوئی گنجائش نہیں”

بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر بننے کے بعد نتن نبین پہلی مرتبہ بہار پہنچے۔

گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے ‘میا’ مسلمانوں کے خلاف بائیکاٹ کی اپیل، ہمنت بسوا سرما کے بیانات سے تنازع

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے بدھ کے روز بنگالی نسل کے مسلمانوں

مسلمانوں پر فائرنگ کا منظر: ہنگامے کے بعد اسام بی جے پی کے پیج سے وزیراعلیٰ ہمنت بسوا شرما کا ویڈیو ہٹا دیا گیا

اسام میں بھارتیہ جنتا پارٹی (BJP) کے آفیشیل ایکس (سابقہ ٹویٹر) ہینڈل پر ہفتہ کو