27 مئی کو ہوگی ذات پر مبنی مردم شُماری کیلئے بہار کی سبھی پارٹیوں کی میٹنگ: جیتن رام مانجھی، بھاجپا بھی ساتھ ہے: سشیل کمار مودی

پٹنہ (سیف الرحمٰن/انصاف ٹائمس) ذات پر مبنی شُماری کو لیکر بہار میں سیاست مکمّل طور پر گرم ہے- بہار کے سابق وزیر اعلیٰ و ہندوستانی عوام مورچہ کے سرپرست جیتن رام مانجھی نے آج میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ذات پر مبنی مردم شُماری کیلئے 27 مئی کو بہار کے تمام پارٹیوں کی میٹنگ ہوگی واضح ہو کہ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں بہار میں اپوزیشن لیڈر و راجد نیتا تیجسوی یادو نے دلّی تک پیدل مارچ کرنے و بڑے آندولن کی شروعات کرنے کی بات کرنے کے بعد وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے مل کر کہا تھا کہ بہار اسمبلی سے دو بار تمام پارٹیوں کی حمایت سے قرار داد منظور کرنے کے بعد اور ایک مرتبہ آل پارٹی وفد کے وزیر اعظم سے ملنے کے بعد بھی مرکز کا اس پر کوئی مثبت رد عمل نہیں رہا لہٰذا ایک بار اور کوشش ہو پھر بھی اگر مرکز کی مدد نہ ملے تو بہار میں اپنے پیسے سے ذات پر مبنی شُماری کرائی جائے تو وزیر اعلیٰ نے اُنکی بات سے اتفاق کرتے ہوئے جلد ہی آل پارٹی میٹنگ کرنے کی بات کہی تھی- اِدھر بھاجپا کے سینئر لیڈر و سابق نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی نے کہا ہے کہ ہم ذات پر مبنی مردم شُماری کے خلاف نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اس پر منظور ہوئے قرار داد میں بھی ہم نے حمایت دیا تھا اور وزیر اعظم سے ملنے والے وفد میں بھی ہمارا نمائندہ شامل ہوا تھا

غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ پر ایس ڈی پی آئی کی سخت مخالفت، “آمرانہ اور غیر آئینی” قرار دیا

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا نے مجوزہ غیر ملکی چندہ ضابطہ ترمیمی بل ۲۰۲۶ کے

کانپور میں تنتر-منتر کے نام پر حیوانیت: نو بیاہتا خاتون کے برہنہ پوجا اور جنسی استحصال کے سنگین الزامات

اتر پردیش کے کانپور سے ایک نہایت چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جس

ایران پر ایٹمی حملے کا خدشہ: اقوام متحدہ کے نمائندے محمد صفا کے الزامات سے عالمی تشویش میں اضافہ

لبنانی نژاد انسانی حقوق کے کارکن محمد صفا نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر سنگین

چھ سال بعد پہلی عبوری راحت: بھائی کی شادی میں شرکت کے بعد شرجیل امام دوبارہ تہاڑ جیل لوٹ گئے

تقریباً چھ برس سے جیل میں قید جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے ریسرچ اسکالر اور