حیدرآباد میں علیزے نجف کی کتاب ”انسانی نفسیات کی گرہیں“ کی باوقار تقریبِ اجرا — ذہنی و روحانی صحت پر خصوصی زور

معروف نوجوان ادیبہ، مصنفہ و شاعرہ علیزے نجف کی فکر انگیز کتاب ”انسانی نفسیات کی گرہیں“ کی باوقار تقریبِ اجرا حیدرآباد کے میڈیا پلس۔آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ کتاب کا اجرا سابق پولیس سربراہ سید انوارالہدی کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔ تقریب میں علمی، سماجی اور صحافتی حلقوں کی معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید انوار الہدی نے معاشرے میں بڑھتے ہوئے نفسیاتی امراض پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ذہنی بیماریوں پر بروقت توجہ دینا اور روحانی صحت کا خیال رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دلوں کا حقیقی سکون اللہ کے ذکر میں ہے اور مصیبت کی گھڑی میں دو رکعت نفل ادا کر کے اللہ کی طرف رجوع کرنا سب سے مؤثر نسخہ ہے۔ انہوں نے مغربی معاشروں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ مادی سہولتوں کے باوجود وہاں نفسیاتی مسائل عام ہیں، خاندانی نظام کمزور ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا کے اس دور میں ہزاروں تعلقات کے باوجود انسان تنہائی کا شکار ہے۔

کتاب کے مرکزی کردار اور ماہرِ نفسیات ڈاکٹر محمد قطب الدین ابوشجاع نے کہا کہ نفسیاتی امراض سے بچنے کے لیے اسلامی تعلیمات پر عمل ناگزیر ہے۔ محبت بانٹنا، سلام میں پہل کرنا، کم کھانا، زیادہ غور و فکر کرنا اور صبر و تحمل اختیار کرنا ذہنی سکون کے بنیادی اصول ہیں۔ انہوں نے عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد علی کے ساتھ اپنے طویل تعلق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سیرتِ نبویؐ سے واقفیت کے بعد ان کی زندگی میں نمایاں روحانی تبدیلی آئی اور انسانیت کے لیے بے لوث محبت پیدا ہوئی۔

ڈاکٹر شجاعت علی نے کہا کہ موجودہ دور میں ذہنی تناؤ نہایت خطرناک صورت اختیار کر چکا ہے۔ بالخصوص وظیفہ یابی کے بعد افراد سماجی بے توجہی کے باعث ڈپریشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ باہمی محبت اور خوش اخلاقی ہی ذہنی سکون کا مؤثر ذریعہ ہے۔

افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر فاضل حسین پرویز نے کہا کہ ڈاکٹر قطب الدین کی شخصیت ملت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہے۔ انہوں نے کتاب کو ایک طبی رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہم و شک جیسے نفسیاتی عوارض میں مبتلا افراد کے لیے یہ کتاب مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

ڈاکٹر تبریز حسین تاج نے کہا کہ ڈاکٹر قطب الدین کی تحریروں نے خوف و مایوسی میں مبتلا افراد کے دلوں میں مثبت فکر کو فروغ دیا ہے۔ سماجی جہد کار محترمہ رفیعہ نوشین نے کہا کہ یہ کتاب عوام کے جذبات کی حقیقی ترجمان ہے اور ہمارے معاشرے میں ہر سات میں سے ایک فرد ذہنی تناؤ کا شکار ہے، جسے امید اور حوصلے کی ضرورت ہے۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر محمود صدیقی نے کہا کہ کئی جسمانی بیماریاں ذہنی کیفیت سے جنم لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گھروں اور اداروں میں ایک دوسرے کی خدمات کا اعتراف اور حوصلہ افزائی کرنا مثبت ماحول پیدا کرتا ہے۔

تقریب میں مولانا سید رفعت علی نقشبندی و قادری، جناب مشتاق ملک، جناب کے این واصف، جناب جے ایس افتخار، ڈاکٹر انیس منظور احمد، جناب سید افتخار ہاشمی، جناب سید ظہور الدین، محمد حسام الدین ریاض، محمد عبدالرشید، ڈاکٹر اظہر انصاری، ڈاکٹر ناظم علی، مجاہد صدیقی، شیخ کلیم العمودی، محمد فاروق علی اور دیگر معززینِ شہر کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مقررین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ”انسانی نفسیات کی گرہیں“ صرف ایک کتاب نہیں بلکہ ذہنی و روحانی بیداری کی ایک سنجیدہ کاوش ہے، جو معاشرے میں امید، محبت اور توازن کو فروغ دینے کا پیغام دیتی ہے۔

حیدرآباد میں علیزے نجف کی کتاب ”انسانی نفسیات کی گرہیں“ کی باوقار تقریبِ اجرا — ذہنی و روحانی صحت پر خصوصی زور

معروف نوجوان ادیبہ، مصنفہ و شاعرہ علیزے نجف کی فکر انگیز کتاب ”انسانی نفسیات کی

اداریہ: رمضان المبارک-عبادت، احتساب اور اجتماعی ذمہ داری کا مہینہ

رمضان المبارک کی آمد صرف ایک مذہبی تہوار کی نوید نہیں بلکہ ایک ہمہ گیر

ایس.ڈی.پی.آئی کے تایید الاسلام کا الزام: بنگال میں ۶۵ لاکھ ناموں کی تنسیخ، ووٹر فہرست کی غیر جانب داری پر سنگین سوالات

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی سکریٹری تایید الاسلام نے

مدھوبنی میں جعلی نوٹ کا کاروبار: مبینہ ملزم ‘لادن’ گرفتار، پاکستانی شہری فرار

بہار کے مدھوبنی میں انڈو‑نیپال سرحد کھلنے کے بعد اسمگلنگ کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں،