Spread the love

عبدالسلام انصاری کو مدرسہ بورڈ کے سیکریٹری کا ملا اضافی چارج

مجھے محکمہ جو بھی ذمہ داری دے گی بحسن و خوبی اسے میں ادا کروں گا : عبدالسلام انصاری

پٹنہ(پریس ریلیز/اِنصاف ٹائمس) بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے سابق چیئرمین، ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار پٹنہ جناب عبد السلام انصاری کی بہتر کارکردگی کی وجہ سے سبودھ کمار چودھری ڈائریکٹر (ایڈمنسٹریشن) و پرنسپل سیکریٹری نے انہیں بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے سیکریٹری کا اضافی چارج دیا ہے۔ یکم دسمبر 2023 سے جناب انصاری ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن کے علاوہ مدرسہ بورڈ کے سیکریٹری کا اضافی چارج سنبھالیں گے۔ جناب انصاری بہت ہی متحرک شخصیت کہ مالک ہیں، مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے قریب چھہ مہینے تک بہتر طریقے سے مدرسہ کو چلایا تھا جس کی وجہ سے پورے بہار میں وہ کافی مشہور ہو گئے تھے۔ مدارس کے اساتذہ اور عام مسلمانوں میں بھی وہ کافی مشہور ہوئے تھے۔

مدرسہ بورڈ کا سیکریٹری بنائے جانے پر آزاد صحافی محمد رفیع نے ان سے پوچھا کہ آپ چیئرمین رہ چکے ہیں اور اب سیکریٹری کی ذمہ داری ملی ہے تو کیا آپ اس عہدہ کے ساتھ انصاف کر پائیں گے تو انہوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ آدمی کی پہچان اس کا کام ہوتا ہے اور میں کام کرنے میں یقین رکھتا ہوں عہدہ ہمارے لئے اہمیت نہیں رکھتا ہے اور محکمہ ہمیں جو بھی ذمہ داری دے گی اسے ہم بحسن و خوبی ادا کریں گے۔ جناب انصاری کو مدرسہ بورڈ کا سیکریٹری بنائے جانے پر مختلف تنظیموں نے مبارکبادی پیش کی ہیں۔

اردو ایکشن کمیٹی بہار کے صدر جناب اشرف فرید، سیکریٹری ڈاکٹر انوار الھدیٰ، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے اگزامنیشن کنٹرولر ڈاکٹر نور اسلام، قومی اساتذہ تنظیم بہار کے صدر جناب تاج العارفین، سرپرست عبدالحسیب، کنوینر محمد رفیع، سیکریٹری محمد تاج الدین، ریاستی مجلس عاملہ کے رکن محمد رضوان، ندیم انور، رضی احمد، نسیم اختر، محمد امان اللہ، محمد جاوید عالم، وقار عالم، ناظر اسرار عارفی، ضلعی صدر شمساد احمد ساحل، سیکریٹری محمد آفتاب، خازن محمد حماد، صبغت اللہ رحمانی، محمد وسیم عالم، محمد اعظم، قمر اشرف، محمد اکبر علی، زاہد انور، آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے صدر مظفر پور انور حسین، بتیا سے سہیل احمد عرف منا انصاری، حاجی پور اردو ایکشن کمیٹی کے صدر عظیم الدین انصاری، پروفیسر وجئے کمار جیسوال، منہاج ڈھاکوی،، اسلم رحمانی، نزہت جہاں، مظفر عالم، محمد اسلام عرف منا موتی پوری، محمد غفران، عبدالاحد، ڈاکٹر قیام الدین، مادھمک شکچھک سنگھ کے ڈاکٹر محمد تنویر، محمد عالیشان وغیرہ نے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔

Leave a Comment