پٹنہ (انم جہاں/انصاف ٹائمس) ممبئی یونیورسٹی میں وکالت کی تعلیم حاصل کررہے نوجوان عالم دین و مفتی عبداللہ حسین ندوی صاحب کو المعہد العالی الاسلامی, حیدر آباد کی طرف سے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے ذریعہ ان کے بلند عزائم اور نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں نشان اعتراف ایوارڈ دیا گیا.
-یہ ایوارڈ ڈاکٹر مشتاق احمد صاحب کے ہاتھوں فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ, نقشبندیہ سلسلہ کےمعروف بزرگ مولانا صلاح الدین سیفی نقشبندی و دیگر اکابرین و دانشوروں کی موجودگی میں دیا گیا
- موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے مفتی عمر عابدین مدنی نے کہا کہ مفتی عبداللہ حسین ندوی مدرسہ سے نکل کر بہاؤ کے مخالف تیر کر قانون کے میدان میں قدم رکھا ہے اور مدرسہ کی طرح اپنی یونیورسٹی میں بھی بہت نمایاں فعال رہے ہیں اور وہاں بھی بہت قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں , ہمیں ان سے مستقبل میں بہت سی امیدیں وابستہ ہیں ,ہم اس جوان سال فاضل کی مزید کامیابی و کامرانی کے لئے دعا گو ہیں .
- مفتی عبداللہ ندوی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب و مولانا عمر عابدین مدنی و تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتا ہوں – آج کے دور میں نوجوان فضلاء مدارس کی مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کے طرز پر اکابرین کو حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان مایوس ہوکر تھک کر نہ بیٹھ جائیں, مولانا کی طرف سے یہ حوصلہ افزائی ایک فرد کی نہیں بلکہ ملت کے ان تمام نوجوان فضلاء کی ہے جو اپنے بڑوں سے حوصلہ افزا کلمات سننا چاہتے ہیں . لہذا ملت میں اچھے جانشیں تیار کرنے کے لئے اکابرینِ قوم نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کریں, آج کا نوجوان مایوس ہوکر ملت کے ذمہ داروں کے تعلق سے غلط فہمیوں کا شکار ہے, لہذا اکابرین قوم نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرکے ان کو اپنے قریب کرکے بہترین لیڈر شب اور صالح قیادت تیار کریں,
- قابل ذکر ہے کہ مفتی عبداللہ ندوی نے دس سال کی عمر میں معہد القرآن والسنہ , دربھنگہ سے حفظ قرآن کی تکمیل کرنے کے بعد ندوہ العلماء سے عالٙمِیت مکمل کی , پھر المعہد العالی الاسلامی, حیدر آباد سے افتاء و قضا کی تکمیل کی پھر عصری علوم کے حصول کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی سے گریجویشن کیا اور پھر انٹرنس امتحان میں کامیابی حاصل کرکے ممبئی یونیورسٹی میں داخلہ لیا اب ایل ایل بی کے آخری سال میں ہیں