اِنصاف ٹائمس ڈیسک
امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ اور جھارکھنڈ کے مرکزی دارالقضاء نے بدھ، 28 مئی 2025 کو اعلان کیا ہے کہ ذی الحجہ 1446 ہجری کا چاند نظر آ گیا ہے۔ اس موقع پر مولانا محمد انظار عالم قاسمی صاحب، قاضی شریعت، مرکزی دارالقضاء، امارت شرعیہ، نے بتایا کہ چاند دیکھنے کا خاص اہتمام پھلواری شریف سمیت امارت شرعیہ کی تمام شاخوں میں کیا گیا تھا۔
مولانا نے بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند دیکھنے کی معتبر شہادتیں موصول ہوئیں، جس کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ
29 مئی 2025 بروز جمعرات ذی الحجہ کی پہلی تاریخ ہوگی۔
اسی حساب سے 07 جون 2025 بروز پیر کو عید الاضحیٰ (بقر عید) منائی جائے گی۔
نائب قاضی شریعت مولانا محمد مجیب الرحمن قاسمی کی نگرانی میں رؤیت ہلال کمیٹی کی میٹنگ بھی منعقد ہوئی، جس میں مختلف مقامات سے موصولہ معتبر شہادتوں کے بعد چاند کی رویت کی تصدیق کی گئی۔
چاند کے اعلان کے ساتھ ہی مسلمانوں میں عید الاضحیٰ کی تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ قربانی کے جانوروں کی خریداری، صفائی ستھرائی، اور مساجد میں خصوصی انتظامات کا آغاز ہو چکا ہے۔