اتراکھنڈ میں ہندو رکشا دل کی کشمیری مسلمانوں کو کھلی دھمکی،ریاست چھوڑنے کا الٹی میٹم

Spread the love

اِنصاف ٹائمس ڈیسک

اتراکھنڈ میں ہندو رکشا دل کے ایک رکن کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کو ریاست چھوڑنے کی کھلی دھمکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں مذکورہ شخص صاف طور پر کہتا ہے کہ اگر کشمیری مسلمان صبح 10 بجے تک ریاست نہیں چھوڑتے تو اُنہیں سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

اس دھمکی کے بعد ریاست میں رہنے والے کشمیری طلبہ اور عام شہریوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ متعدد طلبہ نے بتایا کہ اُنہیں ان کے مکان مالکان نے گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اس واقعہ کے بعد مختلف سماجی تنظیموں اور سیاسی رہنماؤں نے ریاستی حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے اپیل کی ہے کہ وہ ریاست میں مقیم کشمیری شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور نفرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

فی الحال ریاستی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیو اور واقعے کی جانچ کر رہے ہیں اور قصورواروں کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Comment