ایس.ڈی.پی.آئی صدر ایم کے فَیضی کی گرفتاری پر شدید ردعمل! CASR کے تحت بھیم آرمی، رہائی منچ، AISA، APCR، NAPM، SFI، فرٹرنیٹی موومنٹ سمیت 30 سے زائد تنظیموں نے رہائی کا مطالبہ کیا

Spread the love

انصاف ٹائمس ڈیسک

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) کے ذریعے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے قومی صدر ایم کے فَیضی کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں احتجاج بڑھتا جا رہا ہے۔ CASR (ریاستی جبر کے خلاف مہم) کے تحت بھیم آرمی، رہائی منچ، AISA، AISF، APCR، ASA، BASF، BSM، Bhim Army, bsCEM, CEM, COLLECTIVE, CRPP, CSM, CTF, DISSC, DSU, DTF, Forum Against Repression Telangana, Fraternity Movement, IAPL, Innocence Network, Karnataka Janashakti, LAA, Mazdoor Adhikar Sangathan, Mazdoor Patrika, NAPM, NAZARIYA, Nishant Natya Manch, Nowruz, NTUI, People’s Watch, Samajwadi Janparishad, Samajwadi Lok Manch, Bahujan Samajwadi Manch, SFI, United Peace Alliance, WSS, Y4S سمیت 30 سے زائد طلبہ، انسانی حقوق اور ترقی پسند تنظیموں نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کیا ہے معاملہ؟
ای ڈی نے 3 مارچ کی رات تقریباً 10 بجے دہلی ایئرپورٹ سے ایم کے فَیضی کو پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) کے تحت گرفتار کیا تھا۔ 4 مارچ کو انہیں پٹیالہ ہاؤس کورٹ، دہلی میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 6 دن کی ای ڈی حراست میں بھیج دیا گیا۔ اس سے قبل، 28 فروری کو ای ڈی نے ان کے کیرالہ میں واقع گھر پر چھاپہ مارا تھا۔

سی.اے.ایس.آر اور دیگر تنظیموں کا سخت ردعمل

سی.اے.ایس.آر نے اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے اسے مسلم تنظیموں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور اقلیتی اداروں کو نشانہ بنانے کی سازش قرار دیا۔

رہائی منچ نے اس گرفتاری کو حکومت کی جانب سے سیاسی مخالفین کو دبانے کی کارروائی قرار دیا، جبکہ بھیم آرمی نے کہا کہ "جمہوریت میں اپوزیشن اور اقلیتی آوازوں کو دبانے کی یہ خطرناک سازش ہے۔”

آئیسا،AISF، APCR، فرٹرنیٹی موومنٹ اور IAPL نے مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ "ہندوتوا حکومت مسلم قیادت کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتی ہے، اسی لیے آئینی دائرے میں کام کرنے والی تنظیموں پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔”

ایس.ایف.آئیNAPM، Innocence Network، United Peace Alliance، Forum Against Repression Telangana، Mazdoor Adhikar Sangathan اور دیگر تنظیموں نے اس گرفتاری کو "جمہوری حقوق پر حملہ” قرار دیا اور ایم کے فَیضی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

سی.اے.ایس.آر نے تمام جمہوری اور ترقی پسند تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس جبر کے خلاف قومی سطح پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مہم شروع کریں۔

Leave a Comment