وایا ناڈ لینڈ سلائیڈنگ کو قومی آفت قرار دیا جانا چاہئے۔ ایس ڈی پی آئی

Spread the love

ایس ڈی پی آئی کے وفد نے آفت زدہ علاقوں کا دور ہ کیا

کالی کٹ۔(پریس ریلیز/اِنصاف ٹائمس)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI)کے قومی صدر ایم کے فیضی نے کیرلا کے وایا ناڈ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ اور اس سے قیمتوں جانوں کے ضیا ع پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایس ڈی پی آئی ان کے غم میں برابر شریک ہے۔ایس ڈی پی آئی قومی صدر ایم کے فیضی نے مطالبہ کیا ہے کہ وایا ناڈ لینڈ سلائیڈنگ کو قومی آفت قرار دیا جانا چاہئے۔ ایس ڈی پی آئی کی مختلف اور تربیت یافتہRescue Team کے رضاکار تباہی کے مقامات پر امدادی کارروائیوں میں گزشتہ تین دنوں سے سرگرم عمل ہیں اور ریسکیو آپریشن سے متعلق کسی بھی خدمت کے لیے دستیاب ہونگے۔ اس ضمن میں ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر اشرف مولوی نے کہا ہے کہ حکومت ریسیکیو آپریشن میں دیر نہ کرے۔ چونکہ بہت سے علاقے الگ تھلگ ہوچکے ہیں، اس لیے نیشنل ڈیز ایسٹر مینجمنٹ فورس، پولیس، فائر فورس،ہیلی کاپٹروں سمیت، ایئر ٹرانسپورٹ سے فوری طور پر استفاد ہ کرنا چاہئے اور ریسکیو آپریشنز کے ذریعے زیر زمین پھنسے ہوئے لوگوں کو بچانا چاہئے۔ تباہی کی خبر سامنے آنے پر خطرے کے امکان کو پرے رکھ کر آفت کے وقت ریسکیو آپریشن کے لیے نکلنے والے پارٹی کارکنوں سمیت ان لوگوں کی انہوں نے ستائش کی اور ہدایت دی کہ انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر اور ہدایات پر عمل کرتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں سرگرم رہیں۔ اسی اثناء ایس ڈی پی آئی کے ریاستی نائب صدر وی پی عبدالحمید اور تلسی دھرن پالیکل، ریاستی سکریٹریٹ کے رکن انصاری اور ریاستی ورکنگ کمیٹی اراکین مصطفی پالیری اورٹی ناصر کی قیادت میں ایک وفد نے آفت زدہ علاقے کا دورہ کرنے کے بعد مطالبہ کیا ہے کہ وایاناڈ لینڈ سلائیڈنگ، جس نے کئی لوگوں کی جانیں لے لیں، کئی لاپتہ ہوئے اور کئی مکانات اور املاک تباہ ہوئے کو قومی آفت قرار دیا جائے۔ وفد کا ماننا ہے کہ یہ اس صدی میں ریاست میں آنے والی بدترین قدرتی آفت ہے۔ اب تک 200اموات کی تصدیق ہوچکی ہے،امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اموات کی شرح میں مزید اضافہ ہوگا۔ جو لاپتہ ہیں ان کا ابھی ملنا باقی ہے۔ایک پورا علاقہ ہی بہہ گیا ہے۔ ڈیزایسٹر زون کی بقاء کے لیے مرکزی اور ریاستی حکومتوں اور عام لوگوں کی مخلصانہ مداخلت کی ضرورت ہے۔ حکومت کو کیرلا اور خاص طور پر وایاناڈ میں اس طرح کی مسلسل آفات سے سبق سیکھنا چاہئے۔ غیر فطری ترقی سے کیرلا کو خطرہ ہے۔ وفد نے مطالبہ کیا ہے کہ اس آفت میں مرنے والوں اور زخمیوں کے لواحقین کو مناسب مالی امداد فراہم کی جائے اور لاشوں کی شناخت اور تدفین کے فوری اقدامات کے جائیں۔ وفد میں وایاناڈ ضلع کے صدر اڈوکیٹ کے اے ایوب، جنرل سکریٹری حمزہ، کوژی کوڈ ضلعی جنرل سکریٹری این کے رشید عمری بھی شامل تھے۔

Leave a Comment