ایس ڈی پی آئی
نئی دہلی (پریس ریلیز/اِنصاف ٹائمس) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے ملک میں بڑھتے ہوئے مسلم مخالف واقعات کے تناظر میں اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ انڈیا بلاک کو سنگھ پریوار کے مسلسل مسلم مخالف پروپگینڈے کا جواب دینا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ووٹروں نے سنگھ پریوار انتخابات میں جس صدمہ سے دوچار کیا ہے اس کے باوجودسنگھ پریوار کے پاس کوئی ایسا منصوبہ نہیں ہے کہ وہ مسلم مخالف موقف کو کم کریں یا بند کریں۔ امیت شاہ کی ہریانہ میں مسلم مخالف تقریر، یوگی کی نئی مہم جو ہوٹلوں اور دوکانوں کے بورڈ پر ان کے نام آویزاں کرنے پر مجبور کرتی ہے، مرکزی وزیر گری راج سنگھ کا زہریلا مسلم مخالف بیان، آسام کے وزیر اعلی ہیمنت بسواس کا آبادی کے بارے میں فرقہ وارانہ زہر بھرا بیان یہ سب کچھ مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پروپگینڈہ جاری رکھنے کے ان کے منصوبے کا اعلان ہے۔ ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نفرت انگیز پروپگینڈے کا خوفناک حصہ انڈیا بلاک (INDIA BLOC)کی خاموشی ہے، جسے مسلمانوں نے الیکشن میں بھر پور حمایت دی تھی اور بلا ک کو ایک مضبوظ اپوزیشن بننے کے لیے مناسب تعداد میں سیٹیں جیتنے میں مدد دی تھی