پٹنہ (پریس ریلیز/اِنصاف ٹائمس) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2024-25 کے لیے پوسٹ گریجویشن، ڈپلوما و سرٹیفکیٹ کورسز میں فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 7 جولائی 2024 تک توسیع کی گئی ہے۔
پروفیسر ایم ونجا، ڈائرکٹر نظامت داخلہ کے بموجب ملک بھر سے ملنے والی مختلف نمائندگیوں کے پیش نظر یونیورسٹی انتظامیہ نے داخلوں کی آخری تاریخ میں 7 دنوں کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ خواہشمند طلبہ اب داخلے کے لیے 7 جولائی تک درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔یونیورسٹی میں میرٹ کی اساس پر دستیاب کورسز میں پوسٹ گریجویٹ پروگرام ایم اے (اُردو، انگریزی، ہندی، عربی، فارسی، مطالعاتِ ترجمہ، مطالعات نسواں، نظم و نسق عامہ، سیاسیات،اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سماجیات، لیگل اسٹڈیز)، ایم ایس ڈبلیو (سوشل ورک)، صحافت و ترسیل عامہ ، ایم اے جے ایم سی (لیٹرل انٹری)، ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی، طبیعیات، کیمیاء، نباتیات، حیوانیات)، ایم ووک (میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی ) ، ایم ووک (میڈیکل امیجنگ ٹیکنالوجی) اور پی جی ڈپلوما اِن ٹیچنگ انگلش (کل وقتی) ، ایم سی اے (لیٹرل انٹری)، پی جی ڈپلوما پروگرام (جز وقتی) فنکشنل اردو ، ہندی اور ٹرانسلیشن، پروفیشنل عربک، ٹرانسلیشن؛ ڈپلوما پروگرام (جزوقتی ) تحسین غزل، عربی، فارسی، پشتو، فرانسیسی، روسی، اسلامک اسٹڈیز اور سرٹیفکیٹ پروگرام (جز وقتی) اور سرٹیفکیٹ کورس اردو، پروفیشینسی اِن عربک، فارسی، پشتو، فرانسیسی، روسی، تلگو، کشمیری اور ترکی شامل ہیں۔
ان تمام کورسز میں داخلوں کے لیے اہل امیدوار اپنی درخواستیں یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.edu پر آن لائن داخل کریں۔ مزید تفصیلات کے لیے ہیلپ ڈیسک کے ان فون نمبرات6207728673, 9866802414, 6302738370, 7500496666 اور 8374346948 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے یا نظامت داخلہ کو نظامت داخلہ کو admissionsregular@manuu.edu.in پر ای میل کیا جاسکتا ہے