بہار میں نتیش کمار کی حکومت مسلمانوں کے حق میں ہے :الحاج محمد ارشاد

Spread the love

پٹنہ(محمد رفیع/اِنصاف ٹائمس) سنی وقف بورڈ بہار، پٹنہ کے چیئرمین الحاج محمد ارشاد اللہ صاحب نے موجودہ وقت کی سیاست پر آزاد صحافی محمد رفیع سے ایک گفتگو میں بتایا کہ بہار میں نتیش کمار کی حکومت مسلمانوں کے حق میں ہے۔ جناب ارشاد اللہ نے محمد رفیع سے یہ بھی کہا ہے کہ معزز وزیر اعلی جناب نتیش کمار نے اقلیتی مسلمانوں کی تعلیم و ترقی کے لئے جو کام کیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ مسلمانوں کے بچوں کو بہتر اور اعلی تعلیم حاصل کرنے کے لئے حکومت نے تمام صحولیات فراہم کی ہیں، وظیفہ، ہاسٹل، لائبریری و مفت کوچنگ کا انتظام نتیش جی کی حکومت نے کیا ہے اور بڑی تعداد میں مدارس کے سند یافتہ مسلم طلبہ و طالبات کو ملازمت فراہم کی ہیں۔ قبرستان کی گھیرا بندی اور وقف جائیداد کی حفاظت کا پورا انتظام کیا گیا ہے، اتنا ہی نہیں جناب ارشاد اللہ صاحب کہتے ہیں کہ وزیر اعلی نتیش کمار کی رہنمائی میں بہار میں امن و امان کا خوشگوار ماحول رہا ہے، ان کی رہنمائی پر مسلمانوں کو پورا اعتماد ہے، کہیں بھی سماج دشمن عناصر نے زیادتی کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سختی سے نپٹنے کا کام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر الحاج محمد ارشاد اللہ صاحب کے ساتھ محمد رفیع و بہار پبلک سروس کمیشن کے سابق چیئرمین جناب امتیاز احمد کریمی، بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے سیکریٹری و ڈپٹی ڈائریکٹر سیکنڈری ایجوکیشن بہار جناب عبدالسلام انصاری اور تنظیم امارت شرعیہ مظفر پور کے جنرل سیکریٹری و قومی اساتذہ تنظیم بہار کے سرگرم رکن جناب صبغت اللہ رحمانی وغیرہ موجود تھے۔

Leave a Comment